محکمہ صحت عامہ میں جعلی حکیموں کو بھرتی کرنے والے آفیسران کی گرفتاری میں چئیرمین احتساب بیورو مانع

0
77

مظفرآباد(شفقت حسین)احتساب بیورو کی جانب سے محکمہ صحت عامہ میں یونانی حکیم کی آسامیوں پر جعل سازی سے تقرریوں کی تفتیش مکمل ہونے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف عدالت العالیہ میں رٹ دائر کردی گئی۔پٹینشنر حکیم محمد ثاقب ہاشمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے 2015میں محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام حکماءکی تعیناتیوں کے لیے ہونے والے انٹرویوز میں گڑ بڑ کرنے اور فیل امیدواروں کو تعینات کرنے پر تفتیش مکمل کی ہے اور احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے محکمہ صحت عامہ کے سابق ڈی جی سمیت متعدد آفیسران کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کی سفارش کی اس کے باوجود سابقہ چیئرمین اور موجودہ چیئرمین احتساب بیورو نے فائل دبا رکھی ہے اور بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہاجس پر عدالت العالیہ کے جج جسٹس خالد یوسف نے پٹینشنر کی رٹ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 11جون تک چیئرمین احتساب بیورو سے جواب دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پٹیشنر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ صحت عامہ کے سینئر آفیسران اور ڈی جی کی دوڑ میں شامل سینئر افسر جعلی تقرریوں میں ملوث ہیں۔چیف سیکرٹری نئے ڈی جی کے تقرر سے قبل احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم سے رپورٹ طلب کریں۔

Leave a reply