مظفرگڑھ پولیس نے خواتین کے اغوا و زیادتی اورشہری کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان فرحان کریم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم صدام کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم صدام تھانہ شہر سلطان پولیس کو قتل، اغوا اور زیادتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم صدام نے 2015 ءمیں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پرخواتین کےرشتہ داروں کے اوپر فائرنگ کردی فائرنگ سے محمد شفیع شدید زخمی ہو گیا بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا ۔ملزمان نے دونوں خواتین کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
مظفرگڑھ پولیس نے2015ءسے مطلوب اشتہاری گرفتار کرلیا

Latest from جرائم و حادثات

ڈیرہ غازی خان: ایل پی جی گیس لیکیج، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن، بڑا حادثہ ٹل گیا
ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹر جواد اکبر) پل شوریا، جامپور روڈ نزد ٹول پلازہ پر اس وقت خطرے کی گھنٹی بجی جب

اوچ شریف اور خیرپور ٹامیوالی میں خوفناک ٹریفک حادثات: ایک جاں بحق، چار زخمی
اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) جنوبی پنجاب کے دو مختلف علاقوں اوچ شریف اور خیرپور ٹامیوالی میں تیز رفتاری اور

پیر عادل: یورو ویگن کی ٹکر سے بچی شدید زخمی، حالت تشویشناک
پیر عادل (باغی ٹی وی، نامہ نگار باسط علی گاڈی) یوروویگن کی ٹکر سے بچی شدید زخمی، حالت تشویشناک،تونسہ روڈ پر حادثہ، پولیس نے

بھارت:عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک
حیدر آباد : بھارت میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی

اوچ شریف: دینی مدرسے پر سیکیورٹی اہلکاروں کا غیر قانونی دھاوا، جے یو آئی کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ
اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)مدرسہ امیر المدارس اوچ شریف میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا غیر قانونی دھاوا، جمعیت