میڈیکل لیبارٹری میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

0
40

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اے پی پی)سنیئر سول جج ڈیرہ انعام خان نے جنوبی سرکلر روڈ الائیڈ بینک کے قریب میڈیکل لیبارٹری میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث لیبارٹری کے ٹیکنیشن سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں جنوبی سرکلر روڈ الائیڈ بینک کے قریب موجود نجی میڈیکل لیبارٹری میں رات کو ڈیڑھ بجے کے قریب تین سے چار مسلح افراد داخل ہوگئے اور وہاں موجود ملازمین کو یرغمال بنا کر 6لاکھ40ہزار روپے نقد، DVRسیٹ، PCRمشین کو مکمل سیٹ، سپیشل پروٹین مشین، ہارمونیم مشین، پروٹین کیمسٹری مشین، سرالوجی مشین، مائیکرو سکوپ(خورد بین)، 2سپیشل ہارمونیم کٹ، 2لیپ ٹاپ، ایک عدد PCRمکمل سیٹ اپ، 2لیب سیٹ اپ اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ٹیکنیشننے پولیس کو بتایا کہ وہ ساتھی ملازم کے ہمراہ لیبارٹری کا گیٹ بند کرکے اندر سورہاتھا کہ اس دوران دستک ہونے پر پینٹ شرٹ میں ملبوس نوجوان نے اسے گیٹ کھولنے کو کہا جیسے ہی گیٹ کھولا تو تین سے چار مسلح افراد لیبارٹری کے اندر داخل ہوگئے اور ہمیں اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سٹی پولیس نے مدعی محمد انور کمال محسود کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ382ppc مقدمہ درج کرلیا۔ دوران تفتیش ٹیکنیشن نصیب اللہ ولد خالد خان اور ملازم قاسم خان ولد حبیب الرحمٰن اقوام محسود ساکنان ساؤتھ وزیر ستان خودہی واقعہ میں ملوث پائے گئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث سننے کے بعد ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کردی۔

Leave a reply