ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر نے سی پی او اظہر اکرم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا

فیصل آباد، ڈپٹی کمشنرسردارسیف اللہڈوگر نےسیپیاو اظہر اکرم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سستے رمضان بازاروں کا معائنہکیا۔وہ چھتری والی گراؤنڈ جناح کالونی اور دیگر بازاروں میں بگئےاور پھلوں وسبزیوں،کریانہ اوردیگر اشیائے ضروریہکیقیمتوں،معیار اور دستیابی کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سستی چینی اور آٹے کی فروخت کے عمل کامعاۂ کرتے ہوئے سیل ریکارڈچیک کیا اور ناپ تول کے کنڈے درست حالت میں رکھنےکیتاکید کی۔انہوں نے چکن کے سٹالپر صفائی ستھرائیکو ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے اشیاء کے معیار اور عام مارکیٹوں کے فرق کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کو سستے داموں معیاری اشیاء فراہم ہو رہی ہیں اوران انتظامات میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سی پی او نے رمضان بازاروں کیسیکورٹیکی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ڈیوٹی پرموجود پولیس ملازمین کوذمہداری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔