امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج نے مظفرگڑھ میں یو ایس ایڈ کی جانب سے بننے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ،سہولت سنٹر اور ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے دستی والا کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور مشیروزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے 16 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے علاقے کو لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات میسر آئینگی.بعدازاں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ڈی سی آفس میں 80 لاکھ روپے کی مالیت سے بننے والے شہری سہولت سنٹر اور آواز خلق ہیلپ لائن کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے بنائے گئے شہری سہولت سنٹر کے ذریعے ڈومیسائل،مصدقہ نقول،روٹ پرمٹ سمیت دیگر سہولیات ایک چھت تلے میسر آئیں گی.جبکہ یوایس ایڈ کی جانب سے بنائی گئی ہیلپ لائن 1718 کے ذریعے شہری مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات ریکارڈ کراسکیں گے.اس موقع پر امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے ضلع مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 40 روپے مالیت کے پراجیکٹس جاری ہیں جس سے مقامی آبادی مستفید ہوگی.
امریکن قونصل جنرل نےمظفرگڑھ میں مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کردیا

Latest from متفرق

"سگریٹ پر ٹیکس لگے گا تو غریب کی پہنچ سے دور ہوگا”تحریر:اعجازالحق عثمانی
بچپن کی ایک دھندلی یاد آج بھی میرے حافظے میں دھوئیں کی طرح اڑ رہی ہے۔ لاری اڈے کے باہر ایک بوڑھا فقیر اکثر

تمباکو کے خلاف آواز اٹھائیں، اور اپنے کل کو بچائیں۔تحریر:نورفاطمہ
تمباکو نوشی…. صرف ایک انفرادی عادت نہیں بلکہ ایک المیہ بن چکی ہے، جو نہ صرف انسانی صحت کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ

پانی کی کمی بڑا مسئلہ،مستقبل کیلئے سٹوریج کا انتظام کرنا ہوگا،تجزیہ :شہزاد قریشی
پانی کی کمی بڑا مسئلہ،مستقبل کیلئے سٹوریج کا انتظام کرنا ہوگا قحط کے سائے منڈالارہے ہیں ،کالاباغ ڈیم جیسے منصوبے ملک کی ضرورت معیشت

بجٹ ، بجٹنگ اور اس کی اقسام، ایک تحقیقاتی جائزہ،تحریر:سیدہ سعدیہ عنبرؔ الجیلانی
بجٹ تعارف و تعریف؛ (Concept of Budget) تاریخی طور پہ دیکھا جائے۔ تو بجٹ ایک لاطینی زبان کے لفظ "بلگا” اور فرانسیسی لفظ "بوجٹ(Bougette)”

یوم تکبیر۔۔۔ تجدید عہد کا دن ،تحریرڈاکٹر حافظ مسعودعبدالرشید اظہر
28 مئی 1998ءایک ایسا دن تھاجب کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی واحد نظریاتی ریاست نے اپنے دفاع کو فولادی