سابقہ شوہر سے قتل ہونے والی کا موجودہ شوہر مدعی

0
50

قصور
ایڈیشنل ایس پی قصور راشد ہدایت کی تھانہ الہ آباد میں پریس کانفرنس

تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد قصور پولیس کی کاروائی اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے
5 روز قبل الہ آباد کے ایک گھر سے عورت کی نعش ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا تھا
عورت کی شناخت یاسمین بی بی دختر اللہ بخش کے نام سے ہوئی تھی
قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تشکیل دی گئی ٹیم نے 2 دن کے قلیل وقت میں محنت کر کے مقتولہ یاسمین بی بی کے سابقہ خاوند مختار کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا ہے
مقتولہ یاسمین بی بی کے موجودہ خاوند کی مدعیت میں ملزم کے خلاف 302 کی دفعات کے تخت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
گرفتار ملزم مختار نے بے دردی سے گلہ دبا کر سابقہ بیوی کو قتل کیا جس کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے

Leave a reply