گرفتاری مجھے ناکام حکومت کے خلاف بولنے سے چپ نہیں کروا سکتی، احسن اقبال

0
43

گرفتاری مجھے ناکام حکومت کے خلاف بولنے سے چپ نہیں کروا سکتی، احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارروال اسپورٹس کمپلیکس ڈھائی ارب روپے کا منصوبہ تھا،ڈھائی ارب روپےکے منصوبے میں 6ارب روپےکی کرپشن کیسے ہوسکتی ہے؟

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال نے مزید کہا کہ میں نے نارروال کےعوام سے اس منصوبے کی تکمیل کاوعدہ کیاتھا،نارروال کےعوام نے مجھے بھاری مینڈیٹ سے جیتوایا،مجھے مسلم لیگ ن سے وابستگی پر گرفتارکیا گیا،یہ گرفتاری مجھے ناکام حکومت کے خلاف بولنے سے چپ نہیں کروا سکتی، اگر مجھے پرویزمشرف کی سزاکی حمایت کرنےپرگرفتارکیا ہے تومجھےیہ سزا قبول ہے ،

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

Leave a reply