شاہراہوں پر بے ہنگم ٹریفک اور قوانین کی پاسداری نہ ہونے سے حادثات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے..ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

0
65

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد )رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر بے ہنگم ٹریفک اور قوانین کی پاسداری نہ ہونے سے حادثات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے جس کو روکنے کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرور ت ہے. محکمے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں. کم عمر ڈرائیور اور تیز رفتاری پر موثر کارروائی کی جائے. انہوں نے یہ بات ای لائبریری میں سڑک حادثات سے متعلق آگاہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس فعال کردارادا کرے. ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں. تقریب سے ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمداختربھٹہ، انچارج لائبریری شفقت رفیق او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے حادثات کی شرح، وجوہات او راقداما ت کے بارے میں روشنی ڈالی. دریں اثنا ای لائبیریری کے لان میں پودے بھی لگائے گئے.

Leave a reply