عارف والا / میونسپل کمٹیی کے ملازمین کا احتجاج

عارف والا / میونسپل کمٹیی عارف والا کے سینٹری ورکروں کا میونسپل کمٹیی کے اندر اور باہر افسران کی طرف سے شو کاز نوٹس دینے پر احتجاج افسران کے خلاف نعرہ بازی شہر بھر میں کام بند کرنے کی دھمکی

عارف والا / سینٹری ورکروں کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ افسران ان کو اتوار کے دن اور روزانہ کی بنیاد پر رات گئے تک ان سے کام لیتے ہیں جس کے باوجود بھی انھیں شوکاز نوٹس دیے جا رہے ہیں

عارف والا / سینٹری ورکروں کی طرف سے افسران پر الزام عائد کیا گیا کہ مخیر حضرات کی طرف سے کرونا کے سلسہ میں 500 تھیلے آٹا بلدیہ کے غریب ملازمین کے لیے بھیجا گیا جو کہ سینٹری ورکروں نے اپنے ہاتھوں سے ٹرک سے اتار کر کمرے میں رکھے لیکن میونسپل کمٹیی کے کسی بھی غریب ملازم کو ایک بھی تھیلا نہیں دیا گیا

عارف والا / سینٹری ورکروں نے الزام عائد کیا کہ افسران ان کو دن رات کرونا ڈیوٹی میں استعمال کر رہے ہیں رات کو بہت دیر کے بعد چھٹی دی جاتی ہے لیکن پھر بھی ان کو شوکاز نوٹس دیے جاتے ہیں

عارف والا / ملازمین نے الزام عائد کیا کہ کچھ افسران ہر ماہ ان کی تنخواہوں سے حصہ بھی وصول کرتے ہیں جو سینٹری ورکروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے

عارف والا / اس سلسہ میں جب موقف لینے کہ لیے چیف افیسر بلدیہ نوید احمد سیلانی کو فون کیا گیا تو وہ ملازمین کے احتجاج سے بے خبر نکلے انھوں نے کہا کہ میں صبح سے دفتر میں موجود ہوں یہاں تو کوئی احتجاج نہیں کیا گیا

Leave a reply