فیصل آباد، اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنایا جائے تاکہ تیز رفتار اور عمدہ سروس کی بدولت اس سسٹم پر لوگوں کا اعتماد مضبوط ہو ۔ انہوں نے یہ ہدایت تحصیل جڑانوالہ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنرز مصور خاں نیازی،شاہد ندیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز سائلان کی سہولت کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کے حامل ہونے چاہیں ۔اس ضمن میں انچارج صاحبان سٹاف کو متحریک رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں ۔ انہوں نے جڑانوالہ سنٹرمیں اعلی نظم و نسق کو ہمہ وقت برقرار رکھنے اور سنٹر سے رابطہ کرنے والے شہریوں کو انتظار کی زحمت سے بچاتے ہوئے ان کے کام تیزی رفتاری سے نمٹانے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ کاﺅنٹرز پر لمبی قطاریں نظر نہیں آنی چاہیں اور رش کی صورت میں متعلقہ کاﺅنٹر کی تعداد میں اضافہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سائلان کی رہنمائی کے لئے انفارمیشن ڈیسک کو ہمہ وقت فعال رکھیں تاکہ درخواست گزاروں کا وقت ضائع نہ ہو اور وہ اپنے کام کے سلسلے میں صحیح کاﺅنٹر پر رابطہ کریں ۔ انہوں نے سنٹر پر صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔ ڈویژنل کمشنر نے سنٹر انچارج سے کہا کہ ماتحت عملہ کی پرفارمنس اور سائلان سے طرز عمل پر گہری نظر رکھیں ۔ انہوںنے فردات کے حصول کے لئے آئے ہوئے سائلان سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.