فیصل آباد()وکلاء کا آزادی صحافت پر حملہ، وکلاء نے مقامی چینل کے دو رپورٹرز اور کیمرہ مین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اٹھا کر بار لے گئے پولیس نے بار میں جا کر صحافیوں کو بازیاب کر وایا،تفصیلات کے مطابق مقامی چینل کے رپورٹر طیب مقبول، علی رضا اور کیمرہ مین محمد وقاص ایس پی لائل پور ٹاؤن کے آفس میں کو ریج کررہے تھے کہ سیکرٹری بار رانا شاہد منیر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے طیب مقبول کو بار میں اٹھا کر لے گئے۔جبکہ علی رضا اوروقاص کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا وکلاء گردی کے خلاف فیصل آباد پریس، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرز سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے پریس کلب کے اور ضلع کونسل چوک میں کئی گھنٹوں تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور وکلاء گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس کی طرف سے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی یقین دہانی پر صافیوں نے احتجاج ختم کیا۔ فیصل آباد پریس کلب کے گروپ لیڈر شاہد علی، صدر پریس کلب ظفر ڈوگر، سیکرٹری علی اشفاق ہاشمی، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرزجی اے تنویر، جنرل سیکرٹری شوکت وٹو کا کہنا تھا کہ وکلاء گردی کسی صورت بھی قبول نہیں۔ اگر پولیس اور متعلقہ حکومتی اداروں نے تشدد میں ملوث وکلاء کے خلاف کاروائی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کا ر بڑھا دیا جائے گا۔

Shares: