لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جنوبی پنجاب میں دھڑلے سے سود کاروبار عروج پر ہے

تفصیلات کے مطابق اسلم کھوکھر برادران کے جنوبی پنجاب میں بڑے فراڈ کے علاوہ بھی سرما والے ، نیشنل الیکٹرونکس اور دیگر بڑے بڑے نافیا سادہ لوح عوام کو مختلف لالچ دے کر سود میں جکڑنے میں مصروف ہیں یاد رہے اسلم کھوکھر برادران کا اربوں روپے کا سکینڈل سامنے آنے پر نیب میدان میں کود چکی ہے ان کی نیشنل الیکٹرونکس کے نام سے شاپس کو سیل کر دیا گیا ہے تاہم مستقبل قریب میں کوئی امید نظر نہیں آ رہی کہ متاثرین کو ان کی رقوم واپس مل جائیں گی اسی طرح اندر کھاتہ سرما والے کمپنی بھی اپنی بڑی بڑی شاپس قائم کر چکی ہیں جو سود میں عوام کو جکڑنے میں مصروف ہیں ان تمام واقعات پر عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے

Shares: