لودھراں : سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ لائیوسٹاک نے کیمپس قائم کر دیئے

0
48

لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیازاحمد کی ہنگامی ہدایات کے مطابق کہروڑپکا اور لودھراں کے دریائی علاقوں کے قریب لائیو سٹاک کیلئے کیمپس قائم کر دیئے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چا ر کیمپ تحصیل کہروڑپکا میں قادر پورچمنہ، حاصل والا، ٹبی وڈاں اور بہاول گڑھ میں جبکہ تحصیل لودھراں میں آدم واہن، حسین آباد، قریشی والا فلڈ سیکٹر میں قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ڈسپنسری کو بھی جانوروں کی علاج کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک فلڈ سیکٹر میں مجموعی طور پر دو لاکھ جانوروں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

Leave a reply