لیه -پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر تقریب
لیہ – پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی ملک ریاض سامٹیہ کے ڈیرے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا..یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا..
پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض سامٹیہ کے ڈیرے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا…تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت جیالوں کی کثیر تعداد شرکت ہوئی…یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں سالگرہ کیک بھی کاٹا گیا…. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین ملک ریاض سامٹیہ… ملک عاشق کھوکھر… ملک حمید اللہ مروت..و دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی جس کے خاطر قربانیاں بھی دینا پڑیں مگر ہم نے راستہ نہ بدلا..تقریب میں طلبا کی جانب سے طلبا یونین کی بحالی کے لئے چلائی جانے والی تحریک کی بھی حمایت کی گئی… تقریب میں پیپلز پارٹی کے شہدا کے لئے دعا بھی کی گئی.تقریب میں ناصر گجر.سہیل منظور. رانا امتیاز.. قاضی منیر احمد.. ملک ارشاد بھٹی.. ذیشان حیدر… ملک عطا سامٹیہ سمیت دیگر شریک ہوئے