فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اگیتی کاشتہ کپاس اس وقت بھر پور پھول ڈوڈی لے رہی ہے لہٰذا اس نازک مرحلہ پر فصل کی نگہداشت بہت ضروری ہے کیونکہ اس میں ذرا سی کوتاہی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ درجہ حرارت اور ٹینڈوں کی وجہ سے کچھ بی ٹی اقسام کا پھل گرنا شروع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پھل کے گراؤ سے بچاؤ کیلئے نائٹروجنی کھادوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ جس جگہ زمین میں بوران اور زنک کی ضرورت محسوس ہو وہاں ان کی بذریعہ سپرے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے کھیتوں میں اور اردگرد پائی جانے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی بہت ضروری ہے اور اگر کسی جگہ سفید مکھی، ملی بگ، لشکری سنڈی اور پتہ مروڑ وائرس کا حملہ محسوس ہو تو وہاں پر غیرضروری متبادل خوراکی پودوں کو تلف کردینا چاہیے کیونکہ یہ کیڑوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہوتی ہیں۔

Shares: