رپورٹ (کاشف تنویر) ملک محمد اشرف چیف ایگزیکٹو اے ایم نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں تعینات ڈی او انڈسٹری مرزا سعید نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے. مرزا سعید نے تمام پیٹرول پمپس اور ایجنسیوں اور دیگر چھوٹے کاروباری حضرات سے بھتہ خوری کے لئے منظور مغل نامی پرائیویٹ بندہ اور انسپکٹر عابد حسین سمیت 15 کے لگ بھگ پرائیویٹ بھتہ خور رکھے ہوئے ہیں جو کہ منڈی بہاوالدین کے بہت بڑے بدمعاش بنے پھرتے ہیں . اس منظور مغل کے پاس کچھ عرصہ پہلے موٹر سائیکل تک نہیں تھا لیکن اب بھتہ خوری کر کر کے نئی گاڑیوں کا مالک بن چکا ہے.
مرزا سعید انسپکٹر عابد حسین اور منظور مغل بھتہ خوری اور رشوت خوری کے ماسٹر بن چکے ہیں. ڈی او انڈسٹری سے اس کی کرپشن کے متعلق پوچھنے کے لئے سینئر صحافی نے جب رابطہ کیا تو ڈی او مرزا سعید نے انتہائی بداخلاقی کا مظاہرہ کیا اور ملک اشرف صاحب کے خلاف انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی.
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین طارق بسرا صاحب سے عوامی مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد اس رشوت خور ڈی او انڈسٹری مرزا سعید کو معطل کر کے کسی ایماندار انسان کو اس کی جگہ تعینات کیا جائے.

منڈی بہاؤالدین میں بڑے کرپٹ حضرات بے نقاب ہو گئے
Shares: