وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے 56 ڈبلیو بی میں کرونا کے 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر گاؤں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا.
کورونا وائرس کے وار نہ رک سکے وہاڑی کے نواحی علاقے 56 ڈبلیو بی میں 2 مشتبہ مریض سامنے آنے پر 56 ڈبلیو بی کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فواد قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نمبردار حنان خان بدھ کے ہمراہ صورت حال کا جائزہ لیا معلومات پر پتہ چلا کہ بارہ کہو اسلام آباد سے کورونا وائرس کے 2 مشتبہ مریض محمد بلال ولد غلام رسول اور محمد بخش ولد عبداللہ 56 ڈبلیو بی آئے ہیں مشتبہ مریض سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید کے حکم پر 56 ڈبلیو بی کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور 14 دن کے لیے لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور گاؤں میں لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا جس پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلا گیا ہے

وہاڑی : کرونا وائرس کے دو مشتبہ مریض سامنے آ گیا
Shares: