ٹریفک میں خلل ڈالنے والے قانونی کارروائی کے لیے ہوجائیں تیار
پشاور۔(اے پی پی)ڈی ایس پی ٹریفک ضلع مردان جمیل الرحمان نے کہاہے کہ ضلع بھرکی طرح تحصیل رستم میں بھی کم عمرچنگ چی ڈرائیوروں،ٹیپ ریکارڈ اورلاؤڈسپیکرکے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجارہاہے،ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جمیل الرحمان نے کہاکہ ٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک اہلکارشام تک رستم مردان کے مرکزی چوک میں موجودہونگے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم بچوں کوموٹرسائیکل ہرگزنہ چلانے دیں۔