پی ٹی ایم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج۔

0
34

لوگوں کو بغاوت اور ریاست کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی کور کمیٹی کے ممبر کاکا شفیع ترین، گل نور خاکسار (وڑانگہ)،سرباز عبدالرب درانی،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی اصغر علی ترین،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، امیر جان شیرانی،یوسف خان موسیٰ خیل،نقیب اللہ خان،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر عبیداللہ بابت،دوست محمد لونی،مولوی بہرام خان اچکزئی اور نور باچا خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی فعات 5اور 6بھی لگائی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کچھ لوگ باچاخان چوک پشین پر پشتون تحفظ موومنٹ والے جلسہ کررہے تھے جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کرکے خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے ریاست اور فوج کیخلاف نفرت انگیز اور شرانگیز الفاظ استعمال کئے.

Leave a reply