کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان میں ریلی کا انعقاد

ہرنائی۔ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کی قیادت میں ضلعی کمپلیکس سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت جارحیت کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ تعلیم سمیت ضلعی محکموں کے آفیسران، طلباء، اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر بن کے رہے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ آج کے ریلی کامقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش ہیں کشمیریوں کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رئیں گے مودی سرکار نے انسانی حقوق کی تمام حد پار کی ہے پاکستان سے جنگ کی صورت میں منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں کہاکہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر بھارتی مظالم کے خلاف ملکر کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنے سے پہلے تاریخ سے سبق سیکھے کیونکہ ظلم کا انجام ہمیشہ برا ہو تا ہے مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر کشمیریوں پر بھارتی مظالم، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوں کا نوٹس لے اور بھارت کو ایسا کرنے سے روکے بصورت دیگر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

Comments are closed.