*کھڈیاں خاص* محکمہ بلدیہ کی نا اہلی بل کی عدم ادائیگی پر واپڈا نے کنکشن کاٹ دیے

*کھڈیاں خاص*
محکمہ بلدیہ کی نا اہلی بل کی عدم ادائیگی پر واپڈا نے کنکشن کاٹ دیے. عوام پانی کے لیے خوار. تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث عوام پانی کے لیے خوار ہونے لگی. چلڈرن پارک والی پانی کی موٹر کے کنکشن بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے محکمہ واپڈا نے کاٹ دیے. علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کنکشن فوری بحال کرا کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.
*مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور*

Comments are closed.