فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمودجاوید بھٹی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ڈویژن اور ضلع کی تمام انتظامی مشینری متحرک ہے اور گندم کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے یہ بات تحصیل تاندلیانوالہ میں گندم خریداری مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمداورنگ زیب اور محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سنٹر پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی اورریکارڈ کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیز چیک کیں اور سختی سے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے تمام عمل میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔انہوں نے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کسانوں کے لئے ضروری سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کاشتکاروں سے ملاقات کرکے خریداری سنٹرز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر مہم میں کاشتکاروں سے مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ خوراک کے افسران سے کہا کہ کاشتکاروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور اگر کسی کسان کو کوئی شکایت ہو تو فوری ازالہ ہونا چاہیے۔
گندم خرایداری مہم کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Latest from صحت

شدید گرمی اور ذہنی صحت، عالمی منصوبہ بندی میں اہم پہلو نظر انداز
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اس کے اثرات صرف جسمانی صحت تک

بنوں اور لکی مروت سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے
پشاور:خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی

پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب
پنجاب کے محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔ باغی ٹی وی :

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹس ڈالنے کا انکشاف
لاہور: شعبہ صحت میں آڈٹ کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں سنگین مالی اور طبی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام آباد: ملک کے 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ باغی ٹی وی : نیشنل