آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں میں 105 آرمینیائی فوجی ہلاک

0
172

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کے 105 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی معلومات کے مطابق آذربائیجان سے جھڑپوں میں ہمارے 105 فوجی مارے گئے ہیں۔ آرمینیا نے اس سے پہلے ہلاک فوجیوں کی تعداد 49 بتائی تھی جبکہ آذربائیجان نے جھڑپوں میں اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 50 بتائی ہے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پیر کی شب سرحدی جھڑپیں ہوئی تھیں، جھڑپوں کو دونوں ممالک کے درمیان 2020 کی جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکت خیز جھڑپیں کہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 2020 میں بھی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کاراباخ‘ کے تنازع پر 6 ہفتے جنگ جاری رہی اور اس جنگ میں آذربائیجان نے فتح حاصل کی اور کئی علاقوں پر آرمینیا کا قبضہ چھڑایا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر ’نگورنو کارا باخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا تھا جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

یہ تنازع 1988 سے جاری ہے جس پر متعدد جنگیں بھی ہوچکی ہیں اور اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

Leave a reply