ملزمان کا 11 سالہ بچے کے ساتھے گینگ ریپ ،ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج

crime

تھانہ سہالہ،ملزمان کا 11 سالہ بچے کے ساتھے گینگ ریپ ،مقدمہ درج

اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے درونی چکیاں میں ملزمان نے 11 سالہ بچے سے گینگ ریپ کر دیا۔ملزمان ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ مسمی سہیل جاوید ولد جاوید اختر کیانی سکنہ راجگان سہالہ تھانہ کا رہائشی ہوں۔آج سے تقریبا ایک ماہ قبل میرے بیٹے عمران زیب تقریباعمر 11 سال ہے۔ میرے بیٹے کیساتھ افضال زاہد عرف ڈان ولد زاہد حسین اور حماد ولد آصف موضع درونی نے زبردستی بد فعلی گن پوائنٹ پر کی تھی۔بچے کو ڈر اور خوف کی وجہ سے مجھے نہ بتایا ہے اب فحش ویڈیو فوٹو سامنے آنے پر پتہ چلا ہے۔کہ ان اشخاص نے زبردستی بدفعلی کرتے رہے ہیں۔ان کی ویڈیو بنانے والا ثاقب علی ولد یونس علی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ تھانہ سہالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 232/23 بجرم 375A/34/292A/506 ضمن ٹو درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران10ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیاگیا،تھا نہ پھلگراں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان احسان احمد ،محمد ہارون اور خاور محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2210گرام ہیروئن،1220گرام چرس اور 490گرام آئس برآمدکرلی، ایک اور کاروائی کے دوران ملزم اعجاز علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔تھانہ شالیمار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم فخر عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1070گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم معراج الدین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ نو ن پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان فاروق احمد اور سکینہ بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 410گرام ہیروئن اور 1125گرام چرس برآمد کر لی۔جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کیلئے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران د مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

Comments are closed.