گیارہ ذی الحج ایام تشریق کا آغاز ،ایام تشریق کیا ہیں؟

0
42

ایام تشریق کا آغاز ہو گیا ہے آج یوم تشریق کا پہلا دن ہے-

باغی ٹی وی :ایام تشریق کیا ہیں؟ اس حوالے سے ” العربیہ ڈاٹ نیٹ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایام تشریق قربانی کے دن کے بعد آنے والے تین روز ہوتے ہیں۔ یعنی کہ ذوالحج کی گیارہ، بارہ اور تیرہ تاریخ۔

فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف

عربی زبان میں "تشريق” کا معنی ہے گوشت کے پارچے بنا کر ان کو دھوپ میں سکھانا اور عربوں کے یہاں گوشت خشک کرنے کو تشریق کے نام سے جانا جاتا ہے اسی مناسبت سے ان دنوں کو بھی ایام تشریق کا نام دیا گیا ہے جن کے دوران قربانی کا گوشت پارچوں میں تقسیم کر کے سکھایا جاتا ہے۔

مذکورہ ایام کو اس نام سے پکارے جانے کے حوالے سے ایک دوسرا قول یہ بھی ملتا ہے کہ قربانی کے جانور کو اس وقت تک ذبح نہیں کیا جاتا جب تک کہ سورج طلوع نہیں ہوتا چوںکہ عید کی نماز یقینا سورج کے طلوع ہونے (شروق الشمس) کے بعد ہی ادا کی جاتی ہے لہذا پہلے روز کے بعد آنے والے ان تمام دنوں کو ایام تشریق کا نام دے دیا گیا۔

حجاج کرام کے لیے الوداعی طواف کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

ابن منظور نے معروف عربی لغت لسان العرب میں کہا ہے کہ ” التشريق” کا معنی دھوپ میں گوشت سکھانا ہے اسی واسطے ان دنوں کو ایام تشریق کہا جاتا ہے۔ ابن اعرابی کے مطابق یہ نام اسی وجہ سے دیا گیا کہ سورج طلوع ہونے (شروق) تک قربانی کا جانور ذبح نہیں کیا جاتا۔

حجاج کرام ایام تشریق منی میں گزارتے ہیں ایام تشریق کے پہلے روز کو یوم ِ قرار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ نام اس لیے دیا گیا کیوںکہ اس روز حاجی منی میں قرار پکڑ کر رہتا ہے۔

حجاج کرام مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد بڑے شیطان کی رمی کیلئے پہنچ گئے

دوسرا روز یوم ِ نفرِ اول کے نام سے جانا جاتا ہے اس روز حاجی کے لیے منی سے نکل جانا جائز ہوتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ غروب آفتاب سے قبل منی سے باہر نکل آئے اگر اس سورج غروب ہو گیا اور حاجی منی میں ہی رہا تو اس کا نکلنا ممکن نہیں۔

تیسرا روزیوم ِ نفرِ ثانی کے نام سے جانا جاتا ہے مراد یہ کہ جس نے دو روز میں جلدی کر لی اس پر کوئی گناہ نہیں اور جس نے ایک روز تاخیر کر لی اس پر بھی کوئی گناہ نہیں آیا۔

غلاف کعبہ :مقدس ترین گھر کا مہنگا ترین غلاف کتنے میں تیار ہوتا ہے؟

Leave a reply