نواحی علاقے 125جنوبی میں کرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ
سرگودھا۔ 21اگست (اے پی پی) سرگودہا کے نواحی چک نمبر125جنوبی میں کرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ،کھلاڑیوں اورشرکاء کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس نے 6افراد کو گرفتارکرلیا اورداؤپر لگی ہزاروں روپے کی رقوم بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ کرکٹ میچ میں جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس نے ریڈ کیا تو کھلاڑی اور شرکاء کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم پولیس نے عامر، شہزاد، انور، ظہیر، شاہ علی،نبیل کو حراست میں لے کر 13ہزار روپے جو کہ داؤ پر لگے ہوئے تھے برآمد کر لئے اور ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔