کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کراچی :کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد، اطلاعات کےمطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری بارہویں عالمی اردو کانفرنس میں غالب کی ڈیڑھ سو سالہ برسی کی مناسبت سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی
کراچی سے ذرائع کے مطبق اس کانفرنس کا عنوان” غالب ہمہ رنگ شاعر“ تھا اجلاس کی صدارت بھارت سے آئے ہوئے نامور ادیب شمیم حنفی نے کی، جبکہ اجلاس میں ڈاکٹر نعمان الحق نے”یگانہ اور مثال زمانہ گونہ گوں “،تحسین فراقی نے ”حیات اور تصور حیات “ اور ہیروکتاﺅجی نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ نظامت کے فرائض ناصرہ زبیری نے انجام دئیے۔اس موقع پر شرکا نے مقالہ پیش کرنے والوں کی زبردست پزیرائی کی ۔
پیدا کہاں ہوئے ، موت کہاں آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…
عالمی اردو کانفرنس میں وزیر اعلی سندھ کا سردار علیشاہ نے استقبال کیا، وزیر اعلی مراد علی شاہ کے ساتھ کمشنر کراچی افتخار شلوانی بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ آج جمعرات کے روز چار روزہ بارہویں اردو عالمی کانفرنس کا آغاز ہوا جو کے اگلے تین روز تک جاری رہے گی۔