13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، بعد ازاں ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، ملزمان ہوئے گرفتار

اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، بعد ازاں ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، ملزمان ہوئے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

ملزمان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے، والد تھانے جا پہنچا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے د وملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 13سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان میں ساجد محمود اور قیصر مصطفیٰ شامل ہیں،

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے 3 سال قبل میری 13 سالہ بیٹی سے زیادتی کی اور اب اسے بلیک میل کر رہے ہیں،ملزمان نے ویڈیو بنا لی تھی جس کی وجہ سے بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایس پی آدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ یا تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالیرنس ہے،شہری کسی بھی شکایت کے لئے راولپنڈی پولیس کے آفیشل اکاؤنٹس یا میرے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تمام ترسہولیات مہیا کر رہی ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس "Lost&Found”سیل مکمل آپریشنل اور موثر انداز میں کام کر رہا ہے، سیل پرروزانہ کی بنیادپر گمشدہ افراد،تعلیمی اسناد، قیمتی اشیاءاور کاغذات کے متعلق رپورٹس درج ہوتی ہیں،جس میں شہری گمشدہ افراد اور اشیاءکے متعلق اہم معلومات ،تصاویر اور مکمل تفصیلات بذریعہ ہیلپ لائن ” پکار- 15 ” یا واٹس ایپ نمبر پرمہیا کرتے ہیں، ان تفصیلات کو اسلام آباد کے تمام تھانہ جات، پٹرولنگ اسکواڈزسمیت دیگر اضلاع اور اداروں کو ٹرانسفر کیا جاتا ہے ، جسکے ملنے پر درخواست دہندہ کو ااطلاع دی جاتی ہے وہ سیف سٹی اسلام آباد تشریف لا کر اسے وصول کر سکتا ہے،

اسی طرح اس سیل پر رواں ماہ کے دوران کل70گمشدہ افراد کی رپورٹ درج ہوئی جس پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تمام تر وسائل بروئے کارلاتے ہوئے 57افراد کو قلیل وقت میں تلاش کرکے ورثاءکے حوالے کیا، ان افراد میں عمر رسیدہ مرد و خواتین، نوجوان اور کم عمر بچے شامل ہیں،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں تمام ایمرجنسی سروسز کو بھی سیف سٹی میں یکجا کر دیا گیا ہے ۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments are closed.