پندرہ سال سےاغوا شدہ لڑکی گینگ کے چنگل سے فرارہونے میں کامیاب

0
46
Crime-Scene

پندرہ سال سےاغوا شدہ لڑکی گینگ کے چنگل سے فرارہونے میں کامیاب

پندرہ سال قبل کراچی سے اغوا ہونے والی علی پور کی رہائشی دو کم سن بہنوں میں سے بڑی بہن یاسمین بی بی بنگیانی گینگ کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ، دوسری جانب پنجاب پولیس کی کچہ کراچی میں ڈاڈو بنگیانی اور گورا عمرانی گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔سماء کے مطابق پندرہ سال قبل کراچی سے اغوا ہونے والی علی پور کی رہائشی دو کم سن بہنوں میں سے بڑی بہن یاسمین بی بی بنگیانی گینگ کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی، ڈاکو ڈاڈو بنگیانی عرف مچھ کٹا نے خاتون یاسمین سے زبردستی شادی کر رکھی تھی۔

یاسمین بی بی کے مطابق موقع ملتے ہی میں وہاں سے جان بچانے میں کامیاب ہوئی ، غربت کی وجہ سے کام کے سلسلے میں بھائی کراچی میں چھوڑ گیا تھا اور وہاں سے ڈاکو ڈاڈو بنگیانی نوکری کا لالچ دے کر دونوں بہنوں کو کچے میں لے آیا تھا اور زبردستی شادی کرلی تھی ۔ جبکہ یاسمین بی بی نے اپنی بہن بچوں کو ڈاکووں سے بازیاب کرانے کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ خدارا ہماری مدد کی جائے میرے بچوں اور میری بہن کو بازیاب کرایا جائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
دوسری جانب ڈی پی او راجن پور مہارناصر سیال کے مطابق کچہ کراچی میں ڈاڈو بنگیانی اور گورا عمرانی کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے اور ڈاکوئوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ، جلد ہی مزید علاقے کلیئر کرا لیے جائینگے ہمارے حوصلے بلند ہیں آخری ڈاکو تک آپریشن جاری رہیگا ۔

Leave a reply