چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ، لاہور سے 171 بچوں کو تحویل میں لے لیا
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ لاہور میں اکتوبر کے مہینے میں 171 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 137لڑکے اور 34 لڑکیاں شامل ہیں۔
اس حوالے سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سار احمد کا کہناہے کہ پنجاب بھر میں گزشتہ ماہ کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 486بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات کے دوران ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ بھکاری بچوں کے بارے میں شکایات پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں۔
لٹریسی و روٹری کلب کی چئیرپرسن شائستہ خاور کی چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد@SarahAhmad_PTI ملاقات
شائستہ خاورکی جانب سے پولیو کی روک تھام کیلئے جاری آگاہی مہم میں چئیرپرسن سارہ احمد کی جانب سے شمولیت پراتفاق. شائستہ خاور نے اس موقع پر چئیرپرسن سارہ احمد کو شیلڈ پیش کی۔ pic.twitter.com/4ntRgxrODm— Child Protection & Welfare Bureau (@cpwbpunjab) November 2, 2022
انہوں نے کہا کہ کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں کئے جا رہے ہیں۔ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات








