امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 19 ستمبر کو کراچی کے نوجوان سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں، پورا پاکستان پشت پر ہوگا، کراچی میں اسٹار گیٹ پر جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
Time to take action! 🚨
Join us in a battle against skyrocketing fuel prices!
On Tuesday, at 5 PM, I urge you all to switch off your vehicles on the road and record your protest.
This is the best and peaceful way to record the protest and send a loud warning to the government:… pic.twitter.com/4RhjEnH7yp— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) September 17, 2023
مظاہرین سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیمت کم کرنی پڑے گی، صرف آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے مہنگائی بڑھائی جارہی ہے اور ہم پر پیٹرول بم گرادیا گیا ہے، حکومت ہماری بے بسی کا تماشا نہ بنائے۔
جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ لوٹ مار اور کرپشن کے نیٹ ورک کو چلانے والےحکمران بنے بیٹھے ہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے والے انہی کے نمائندے ہوتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شیخ رشید کی پوری عوامی مسلم لیگ گرفتار ہو گئی
نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا
ان کا کہنا تھا کہ ٹیبل کے دونوں جانب آئی ایم ایف بیٹھی ہوتی ہے، سارا بوجھ ان کی قسطوں کا غریب لوگوں پر ڈالا جاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’منگل کو شام 5 بجے میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ سڑک پر اپنی گاڑیاں بند کردیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں‘۔