رحیم یارخان میں دو کم سن بھائیوں کی نہرسے لاشیں ملیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-
باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق آدم صحابہ نہر سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق دونوں کم سن بھائیوں کو قتل کیا گیا اور 5 سالہ چھوٹے بھائی کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا دونوں بھائیوں کا گلا گھوٹ کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔
پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا مگر بچوں کو نہر میں تلاش کرتی رہی ورثا نے لاشیں ملنے پر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی جاں بحق بھائیوں میں 9 سالہ فہد اور پانچ سالہ عبداللہ شامل ہیں۔
غیر اخلاقی حرکات بارے والدین کو کیوں بتایا؟ قاری نے بچی کو قتل کر دیا
قبل ازیں تھانہ رتہ امرال کے علاقہ حافظ آباد میں گیارہ سالہ طالبہ کے بہیمانہ قتل کا معاملہ پولیس نے بہیمانہ قتل کے ملزم قاری عادل کو عدالت میں پیش کردیا کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ مبشر حسین نے کی ،پولیس نے ملزم قاری عادل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ،عدالت نے ملزم قاری عادل کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا
اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں
21 سالہ قاری عادل 12 سال کی بچی کو سپارہ پڑھانے کے لیے اس کے گھر جاتا تھا، مقتولہ طالبہ نے والدین سے چند روز قبل ملزم کی غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں شکایت کی، والدین نے پڑھانے سے روک دیا بچی محلے کے ٹیوشن سینٹر گئی تو قاری نے بچی کی گردن پر تیز دھار آلے سے وار کرکے اسے قتل کردیا-
جبکہ تھانہ وراث خان کے علاقے لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،زیادتی اور اغواء کے مقدمے میں ملزمان ارسلان اور احمد کو نامزد کیا گیا ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو مکھ سنگھ اسٹیٹ پارک سے اغواء کیا، ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر کہ کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میری بیٹی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی،واقعے پر اعلی افسران نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں-