ڈیرہ، پل گجوجی پر وڈانی برادری میں پرانی دشمنی پر تصادم ،فائرنگ سے 3ہلاک ایک شدید زخمی

crime

ڈیرہ ۔پل گجوجی پر وڈانی برادری کا آپس میں تصادم ،فائرنگ سے 3 ہلاک ایک شدیدزخمی،آئی جی پنجاب کا نوٹس
لدھیانی وڈانی اور تڈی وڈانی برادری کے بچے سے بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا تھا اسی کا بدلہ تڈی برادری نے لیااور آج مقتولین پیشی پر عدالت جا رہے تھے،ذرائع سے ملنے والی ابتدائی معلومات۔

باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان میںپل گجوجی پر وڈانی برادری کے آپس میں تصادم ،فائرنگ سے 3 ہلاک ایک شدید زخمی ۔ذرائع سے ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق لدھیانی وڈانی اور تڈی وڈانی برادری کے بچے سے بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا تھا اسی کا بدلہ تڈی برادری نے لیا،ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ریسکیو1122 کنٹرول روم ڈی جی خان کو کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ نا معلوم وجہ کی بنا پر چار بندوں کو گولیاں لگی ہوئی ہیں ۔ آپ میری مدد کے لئے ایمبولینس روانہ کریں۔ ریسکیو 1122 نے فوراََ دو ایمبولینسز بھجوا دیں اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔ جب ایمبولینسزموقع پر آن لوکیشن ہوئیں تو پتہ چلا چار بندوں کو گولیاں لگی ہوئی ہیں جن میں تین بندے موقع پرہلاک ہوچکے تھے اور ایک بندہ جو سیریس انجرڈ تھا جس کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کر دیاگیا ہے

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

آرپی او ڈیرہ غازیخان نے تھانہ صدر کی حدود میں تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آر پی او نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کیے جائیں اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے بھی ڈی جی خان میں پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

Comments are closed.