ننکانہ : ریسکیو 1122 میں این جی او۔آواز ٹو کے اسٹاف کے لئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور” این جی او آواز دو” کے پروجیکٹ آفیسر محمد آصف بھٹی کے باہمی اشتراک سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے کانفرنس روم میں ” این جی آواز دو” کے تمام سٹاف کے لئے 2روزہ تربیتی ورکشاپ "ریسکیو کیڈٹ کور، فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس کورس "کااہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔تربیتی ورکشاپ میں ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران اور ان کی ٹیم نے شرکاء کو زندگی بچانے کے طریقے بتائے۔ان کو عملی مہارتوں میں دوران ایمرجنسی خون کے بہاؤ کو روکنا،دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنا،گلے میں پھنسی ہوئی چیز کو پیشہ ورانہ طریقے سے نکالنا،روڈ سیفٹی،ذہنی و جسمانی ورزش اور دیگر اہم مہارتیں سکھائیں گئیں۔ آگ سے بچاؤ، آ گ لگنے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی لیکچرز دئیے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ورکشاپ کے ا ختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کو تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے کی مہارتیں ضرور سیکھنی چاہیے تمام شرکاء کو تربیتی ورکشاپ میں زندگی بچانے کی جو مہارتیں سکھائی گئیں ہیں انہیں صدقہ جاریہ سمجھ کر دوسرے لوگوں کو لازمی سکھائیں تا کہ ممکن حد تک قیمتی انسانی جانوں کوبروقت طبی امداد مہیا کرکے بچایا جا سکے۔ریسکیو 1122بہتر سے بہتر طریقے سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔” این جی او آواز دو”کی سینئر ممبر میڈم صفیہ کا کہنا تھا کہ سیفٹی کے متعلق ہمیں زیادہ علم نہیں تھا مگر اس تربیتی ورکشاپ کے بعد ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ کسی بھی ایمرجنسی میں سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد کر سکتے ہیں ایسی تربیتی ورکشاپ تمام اداروں اور مدارس میں بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حد درجے خوشی ہے کہ ہمارے ملک میں ایک ایسا ڈیپارٹمنٹ بھی ہے جو اپنی ذات سے بڑھ کر انسانیت سے پیار کرتا ہے

Leave a reply