2016 میں بلڈر کے خلاف ایف آئی آر ہوئی، بتائیں کیا ہوا کیس میں ؟ عدالت

0
45
sindh highcourt

2016 میں بلڈر کے خلاف ایف آئی آر ہوئی، بتائیں کیا ہوا کیس میں ؟ عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبال تیرہ ڈی ون میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سندھ ہائی کورٹ نے بلڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا،بلڈر، ایس بی سی اے افسران کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ برہم ہو گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بار بار کہہ چکے ہیں ، بلڈر اور متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ایک ساتھ ہوگی،جسٹس ظفر احمد راجپوت کا کہنا تھا کہ بلڈرز، متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کے لیے کیا ثبوت چاہیے؟ اونچی اونچی عمارتیں کیا ثبوت کے لیے کافی نہیں، 2016 میں بلڈر کے خلاف ایف آئی آر ہوئی، بتائیں کیا ہوا کیس میں ؟ دوران سماعت ایس بی سی اے افسران بلڈرز کے خلاف کارروائی سے لا علم نکلے

سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ لوگوں کاحال ہے ،وکیل نے کہا کہ پانچویں منزل مکمل ختم کردی، چوتھی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

قبل ازیں گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹاور کے 4 پورشن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا عدالت نے پریڈی اسٹریٹ میں مکہ ٹاور کے خلاف کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی بلڈنگ غیر قانونی ہوگی، سب گرانا پڑیں گی، جس جس نے بلڈنگ بنانے کی اجازت دی، سب افسران کے نام بھی طلب کر لئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افسران زندہ ہیں، مردہ حاضر سروس یا ریٹائرڈ سب کے نام بتائیں، عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں ہر افسر کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں، ذمہ دار افسر کو انکوائری تک کوئی عہدہ نہ دیا جائے
@MumtaazAwan

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

Leave a reply