Day: ستمبر 5، 2019

  • اسلام آباد میں گاڑی چلاتے ہیں تو یہ کام کر لیں ورنہ ……..

    اسلام آباد میں گاڑی چلاتے ہیں تو یہ کام کر لیں ورنہ ……..

    اسلام آباد میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا وزیرداخلہ نے ایک ہفتے کے اندر پالیسی پر عمل درآمدشروع کرنے کا حکم دے دیا.وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے سوشل میڈیا پر بھی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی،

    سعودی عرب،یو اے ای وزراء خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، جنرل زبیرمحمود حیات

    وزیراعظم عمران خان سے اومان کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا ،3بارچالان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا،گاڑی کی دونوں فرنٹ سیٹس پربیلٹ باندھنا ضروری ہو گا،لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی،بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی اور ڈیوٹی افسرکے خلاف کارروائی ہو گی

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار بم دھماکہ، 10 جاں بحق

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار بم دھماکہ، 10 جاں بحق

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارتی علاقے کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا جس سے اردگرد کا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکا خیز مواد سے بھری بس نے نیٹو کے مشن ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک سیکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا ۔
    افغانستان بم دھماکہ میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے، خبر آ گئی
    وزارت داخلہ کے ترجمان ، نصرت رحیمی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم 10 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    قبل ازیں پیر کی رات کو مشرقی کابل میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب 18 سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات کے 9 دور ہو چکے ہیں۔

  • جسمانی ریمانڈ کیا ہے ؟ آیا پولیس تشدد جسمانی ریمانڈ میں شامل ہے؟ ملاحظہ فرمائیں خاص رپورٹ

    جسمانی ریمانڈ سے کیا مراد ہے ؟ کیا جو پولیس تشدد کرتی یے، اس کو جسمانی ریمانڈ کے تحت حق حاصل ہو جاتا ہے ؟
    قانون اور آئین کیا کہتا ہے ،اہم رپورٹ ملاحظہ فرمائیں ۔

    عام لوگ جسمانی ریمانڈ کو سمجھتے ھیں کہ جیسے ریمانڈ کا مطلب پولیس تشدد ھوتا ھے۔۔ایسا ھرگز نہیں۔

    ھر گرفتار شدہ شخص کو قانونی طور پر چوبیس گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ھوتا ھے۔۔اسکے بعد اگر پولیس کو تفتیش کے لئے ملزم کی مزید کسٹڈی چاھئے تو اسے مجسٹریٹ سے اجازت لینا پڑتی ھے جسکو فیزیکل ریمانڈ کہتے ھیں۔۔ریمانڈ مطلب واپس پولیس کسٹڈی میں۔

    تفتیش سے مراد ھرگز تشدد نہیں بلکہ سیکشن 4 ضابطہ فوجداری کے مطابق تفتیش سے مراد شہادتوں کو اکٹھا کرنا ھے۔۔آج کل ٹیکنالوجی کے دور میں ڈی این اے۔۔فنگر پرنثس فٹ پرنٹس۔۔ویڈیو کیمرہ ریکارڈنگ۔۔بھی evidence ھیں۔۔آرٹیکل 14 آئین پاکستان کے مطابق کسی سے اعتراف جرم کروانے کے لیے تشدد نہیں کیا جا سکتا۔۔

    آرٹیکل 38 قانون شہادت آرڈر کے مطابق پولیس کے سامنے اور آرٹیکل 39 قانون شہادت کے مطابق پولیس کی کسٹڈی میں کئے گئے کسی اعتراف جرم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ا اور ناقابل ادخال شہادت ھے۔۔یعنی ایسے اعتراف جرم کو ملزم کے خلاف شہادت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

    پولیس کا رویہ ویسے بھی انتہائی ہتک آمیز ھوتا ھے۔۔کسی کو تھانے میں لاتے ھی گالی دینا اور دو تھپڑ لگا دینا تو روٹین کی بات سمجھی جاتی ھے۔۔آرٹیکل 14 ائین پاکستان کے مطابق انسان کی عزت اسکا بنیادی حق ھے۔۔باقی بنیادی حقوق کسی بھی قانون کے تحت معطل کئے جا سکتے ھیں ۔یعنی زندگی کا بنیادی حق بھی ختم کیا جا سکتا ھے جب آپ کو عدالت سے سزا ھو جائے اور قانون کے مطابق پھانسی وغیرہ ھو جائے۔۔لیکن عزت کا حق unqualified ھے جسکو کبھی بھی چھینا نہیں جا سکتا۔۔اسی لئے 1994 میں سپریم کورٹ نے پاکستان میں سرعام دی جانے والی ھر سزا پر پابندی لگا دی تھی جس میں لوگ کسی کے سامنے تماشا بنیں ۔جس میں کوڑوں کی سزا بھی شامل تھی۔۔کیونکہ انسان کو اسکے جرم کی سزا دی جا سکتی ھے لیکن بطور انسان اسکی تذلیل نہیں کی جا سکتی۔۔

  • کوہستان ویڈیو سیکنڈل کیس، 5 ملزمان بری، تین کو عمر قید کی سزا

    کوہستان ویڈیو سیکنڈل کیس، 5 ملزمان بری، تین کو عمر قید کی سزا

    کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس،مقدمے میں گرفتار 5ملزموں کو بری کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3ملزمان سائر،صبیراور عمر خان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ،بری ہونے والوں میں سرفراز،محبوب الرحمان،عبدالرشید،شمس الرحمان اور حبیب اللہ شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف 2012میں5لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ درج تھا ،2012میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو کا باقاعدہ مقدمہ2018میں درج کیا گیا ،مقدمے کا مرکزی ملزم شمس الدین کو پہلے ہی قتل کیا جا چکا ہے ،ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ پر گامی اڈہ کے قریب واقع چلڈرن اسپتال روڈ پر فائرنگ سے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس میں8ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا،سپریم کورٹ کے حکم پر لڑکیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

    گرفتار ہونے والے چار ملزموں نے تین معصوم لڑکیوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا ملزمان نے بازیغہ، سرین جان اور بیگم جان کو گولیاں مار کر قتل کیا اور لاشیں دریا چوڑ نالے میں بہا دیں .

    2012 میں ضلع کوہستان کے گاؤں غدر پلاس میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں لڑکوں کا رقص دیکھتے ہوئے پانچ لڑکیوں کو تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا گیا تھا، مبینہ طور پر مقامی جرگے کے فیصلے کی روشنی میں ان لڑکیوں کےقتل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    خیبر پختونخوا کی پولیس کے حکام یہ دعویٰ کرتے رہے تھے کہ شادی پر رقص کرنے والی لڑکیوں کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ وہ زندہ ہیں تاہم اس واقعے کے تین سال کے بعد صوبائی پولیس نے تسلیم کر لیا تھا کہ ان لڑکیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

  • لیسکو پتوکی کی کاروائی

    لیسکو پتوکی کی کاروائی

    قصور
    پتوکی لیسکو واپڈا سب ڈویژن کا کریک ڈاون
    تفصیلات کے مطابق ایس ای قصور کی ہدایت پر ایکسئین پھول نگف افتخار گجر اور ایس ڈی او رورل چوہدفی تنویر نے پرانی منڈی،مزمل بازار،پرانی شوگر مل،منڈیانوالا اور الہی بخش ٹاءون میں کریک ڈاون کرکے درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیئے اور ان کے پولیس میں مقدمات بھی درج کروائے

  • کسی ہسپتال یا ملازم کو پرائیویٹ نہیں‌کیا ، سب سرکاری ہیں سرکاری رہیں گے ، عثمان بزدار نے تسلی دے دی

    کسی ہسپتال یا ملازم کو پرائیویٹ نہیں‌کیا ، سب سرکاری ہیں سرکاری رہیں گے ، عثمان بزدار نے تسلی دے دی

    لاہور : کوئی اپنے آپ کو غیر سرکاری یا پرائیویٹ خیال نہ کرے سب ہسپتال اور ملازم سرکاری ہیں اور سرکاری رہیں گے ،کوئی بھی شخص ان افواہوں پر کان نہ دھرے ، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کیا ، انہوں نے کہا کہ صرف انتظامات بہتر کرنے کے لیے ایسے لوگ کی ذمہ داری لگائی ہے
    ·
    ذرائع کےمطابق عثمان بزدار نے کہا کہ بعض لوگ جھوٹی افواہیں پھیلاکر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں‌کہ حکومت صحت کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی . حالانکہ ایسا نہیں ہے. حکومت نے ان ہسپتالوں کو بہتر کرنے کے لیے خود مختار بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے.

  • اب سیاست نہیں خدمت چلے گی ؛پنجاب میں میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    اب سیاست نہیں خدمت چلے گی ؛پنجاب میں میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    لاہور:خدارا سیاست نہیں مریضوں کا علاج کرو ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے جاری مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل تعلیمی اداروں میں ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی

    حکومت کی طرف سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب طبی تعلیمی اداروں میں حکومت مخالف بینر اور پوسٹر لگانے کی بھی ممانعت ہو گی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ملازم سیاست کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نہیں نبھائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • وطن عزیز کے تخفظ کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    وطن عزیز کے تخفظ کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وسابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ آ ج پھر پور ی قو م کو متحد ہو کر 6ستمبر 1965کے جذ بہ کے تحت ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرناہوگا کیونکہ پاکستا ن کی ترقی وخوشحالی ہما ر ی منز ل ہے وطن کے دفاع بقا و سلامتی کیلئے ہمیں اپنی حکو مت کے ہاتھ مضبوط کر نا ہو ں گے 6ستمبر یو م دفاع پاکستا ن کی تاریخ میں ایک یادگا ر د ن ہے جس د ن وطن عز یز کے عظیم سپوتوں نے قر با نیاں د ے کر اپنے اذلی دشمن بھا ر ت کے دانت کھٹے کیے تھے ہما ر ی افواج دنیا کی بہتر ین افوا ج ہیں‘ وطن عزیزکے دفاع بقاوسلامتی کیلئے حکومت افوا ج پاکستا ن اور پوری قوم ایک پیج پر ہیں ہم وطن عز یز کے تحفظ کیلئے آئندہ بھی کسی قر بانی سے در یغ نہ کریں گے۔

  • ترجمان حاضر ہوں، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

    ترجمان حاضر ہوں، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حکومتی ترجمان شرکت کریں گے

    واجلاس میں موجودی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں آرڈیننس واپس لینے کے حوالہ سے بھی ترجمانوں کو بریف کیا جائے گا، اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے بھی بات چیت کی جائے گی

    سعودی عرب،یو اے ای وزراء خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اجلاس میں وزیراعظم موجودہ صورتحال پرپارٹی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم آئندہ کے لئے بیانیہ سے بھی ترجمانوں کو آگاہ کرین گے.

    وزیراعظم غصے میں آ گئے، وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

  • ڈرامہ  ”میرے پاس تم ہو“ کے کردار کے لئے وزن بڑھایا، ہمایوں سعید کا انکشاف

    ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے کردار کے لئے وزن بڑھایا، ہمایوں سعید کا انکشاف

    اسلام آباد : ہمایوں سعید نے تو حد ہی کردی ، ایک ڈرامے کی خاطر اپنا وزن بڑھا لیا ، اطلاعات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے لئے وزن بڑھایا۔ ہمایوں سعید نے انسٹا گرام میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں کردار کے لئے اپنا وزن بڑھایا تاکہ وہ اپنے کردار کے مطابق نظر آئیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک سوال پرہمایوں سعید کا کہنا تھا ہدایتکار اور اداکار ندیم بیگ کے کہنے پر انہوں نے اپنا وزن بڑ ھایا ۔ ایک صارف کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کا ہینڈ سم لگنے سے زیادہ کردار کے مطابق نظر آنا ضروری تھا ۔یاد رہے ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں ہماےوں سعید اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، جس میں ان دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جارہا ہے۔