fbpx

2020-21 کے مالی سال کے محاصل میں ریکارڈ اضافہ، ایف بی آر

ایف بی آر نے جولائی تا جون 4732 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف4691 ارب روپے سے41 ارب زائد ہے، پچھلے سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو3997 ارب روپے کے مقابلے میں18فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے، ایف بی آر نے ماہ جون کے اعدادو شمار بھی جاری کردیئے ہیں، ماہ جون میں ریونیونیٹ کولیکشن 568 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال جون کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو451 ارب روپے کے مقابلے میں 26 فیصد زائد ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 18 فیصد زائد محصولات اور26 فیصد جون کا اضافہ ایک ریکارڈ اضافہ ہے، گراس ریونیو پچھلے سال کے4132 ارب روپے کے مقابلے میں4983 ارب روپے رہا اور21 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے، مالی سال2020-21 میں 251ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں135ارب روپے تھے، ریفنڈز کے اجراء میں 86 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے، 31 جون 2021 تک ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 30 لاکھ 10 ہزار ہوچکی ہےجو کہ پچھلے سال اس عرصہ تک 26 لاکھ 70 ہزارتھی، ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 12.5 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے، ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 52 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 34 ارب روپے تھا، ٹیکس ادائیگی میں 52 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے، 11100 پوائینٹ آف سیل ٹرمینلز ایف بی آر کے رپورٹنگ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں، پاکستان کسٹمز نے مالی سال2020-21 میں 742 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل کی جبکہ مقررکردہ ہدف 640 ارب روپے تھا، ہدف سے 102 ارب روپے اور16 فیصد زائدکسٹمز ڈیوٹی حاصل کی ہے، جون کے ماہ میں 83ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی جبکہ مقررکردہ ہدف 75 ارب روپے تھا،
12 فیصد زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی ہے، سال 2019-20کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 میں 117 ارب روپے زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی جو کہ 18 فیصد زائد ہے، جون 2021میں 3.7 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی ہے، مالی سال 2020-21 میں 57.7 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی جو کہ پچھلے سال 36 ارب روپے کی تھی اس طرح ضبطگی میں 58 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے، ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر نے مالی سال 2020-21 جولائی تا جون شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ڈایریکٹوریٹ جنرل نے 1608 تفتیشی رپورٹس اور ریڈ الرٹس ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کوبھیجی ہیں جو کہ 244 ارب روپے کے ریونیو سے متعلق ہے،
ڈایریکٹوریٹ جنرل نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت 71 شکایات درج کی ہیں جو کہ 62 ارب روپے کے ریونیو سے متعلق ہے، ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے سگریٹ کے 8754 کارٹنزضبط کئے ہیں جن میں 8 کروڑ 75 لاکھ سے زائد سگریٹ تھے.