سستی سبزی فروخت کرنے پر مقدمہ، درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

0
47

سستی سبزی فروخت کرنے پر مقدمہ، درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں ضمانت کروا لی ہے

سستی سبزی فروخت کرنیوالے ملزم محمد وقاص نے لاہور کی سیشن کورٹ سے ضمانت کروائی ہے، سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم محمد وقاص کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی محمد وقاص کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سستی سبزی فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے مقدمہ درج کرایا شہریوں کی سہولت کے لئے سستی سبزی فروخت کرتا ہوں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملز م کو 7 جولا ئی تک گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی

دوسری جانب سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈی سی لاہور نے مجسٹریٹ سے اختیارات واپس لے لیے ہیں ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کاشف بشیر سے اختیارات واپس لینے کا لیٹر خود دستخط کر کے جاری کیا

واضح رہے کہ ستی سبزی فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، درج ایف آئی آ رمیں لکھا گیا تھا کہ درج مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ سبزی فروش سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا۔ اس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Leave a reply