2021 کے 10 بڑے طوفان اور170 ارب ڈالر کا نقصان

0
47

سال 2021 میں موسمیاتی تباہیوں کی وجہ سے 10 سب سے بڑے طوفانوں نے مجموعی طور پر 170 ارب ڈالر کا نقصان کیا جو کہ سال 2020 کے مقابلے میں 20 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

باغی ٹی وی : برطانیہ سے تعلق رکھنے والی فلاحی تنظیم کرسچن ایڈ کے مطابق سنہ 2021 میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے طوفانوں اور سیلابوں میں 1075 افراد جان سے گئے جبکہ 13 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے۔

ایمرٹس ایئر لائنز کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی،وجوہات بھی سامنے آگئیں

رواں سال آنے والے طوفانوں میں سب سے مہنگا طوفان آئڈا ثابت ہوا جس نے مشرقی امریکہ میں تباہی مچائی اور 65 ارب ڈالر کی املاک کو تباہ کرکے رکھ دیا اگست میں لوزیانا سے ٹکرانے کے بعد اس نے شمال کی طرف بڑھنا شروع کیا اور نیویارک سٹی سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی۔

ایک نئی قسم کا طوفان”فضائی جھیل” دریافت

جرمنی اور بیلجیم میں جولائی میں آنے والے سیلاب کے باعث 43 ارب ڈالر مالیت کی املاک تباہ ہوئیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں برف کے طوفان نے پاور گرڈ تباہ کردیا اور اس کے نتیجے میں 23 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ جولائی کے مہینے میں چین کے صوبے ہینان میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 17.6 ارب ڈالر کی املاک تباہ ہوئیں۔

اس کے علاوہ کینیڈا میں سیلاب، فرانس میں برف باری اور انڈیا اور بنگلہ دیش میں سائیکلون نے بھی اربوں ڈالرکا نقصان کیا۔

فلپائن میں سمندری طوفان ”رائے” نے تباہی مچادی

واضح رہے کہ سائنسدانوں نے سمندر کے اوپر منڈلانے والے ایک بالکل نئے قسم کے طوفان کو ’فضائی جھیل‘ کا نام دیا ہے اسے مغربی بحرِہند سے افریقی سمندروں تک جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان ہوائی بگولوں کی وجہ سے بنتا ہے جس کی رفتار بہت مدھم ہوتی ہے اور پانی کے وسیع ذخائر پر مشتمل یہ نظام بارش برسانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے-

انڈونیشیا 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،سونامی وارننگ جاری

سمندری ماحول کے عین اوپر اس سے قبل تنگ اور طویل فضائی کیفیات نوٹ کی گئیں جن میں پانی کی وسیع مقدار بھری ہوتی ہے جنہیں سائنسدانوں نے فضائی دریا کا نام دیا تھا عین نمی سے بھرپور یہ گول دائرے ہوتے ہیں جنہیں فضائی جھیل یا ایٹماسفیئرک لیک کہا گیا ہے فضائی جھیل پورے فضائی موسم سے الگ تھلگ کٹ کر رہتی ہےنمی سے بھرے چھوٹے چھوٹے نظاموں کو افریقی ساحلوں تک جاتے ہوئےدیکھا گیا ہےجہاں یہ نیم بنجر علاقوں اور ساحلوں پربارش برسارہے ہیں ماہرین نے مسلسل 5 سال تک فضائی جھیلوں پر غور کیا ہے جو سست روی سے آگے بڑھتے ہیں اور طویل ترین طوفانی جھیل 27 روز تک برقرار رہی تھی-

انگلینڈ :آسمان پر قدرت کے عجیب و غریب مظاہر،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a reply