Day: جولائی 30، 2021

  • کچھ نے کہا چاند اسے کچھ نے تیرا چہرہ  تحریر :  وسیم اکرم

    کچھ نے کہا چاند اسے کچھ نے تیرا چہرہ تحریر : وسیم اکرم

    ہم سے تقریباً تین لاکھ چوراسی ہزار چار سو دو کلو میٹر دور موجود ایک آسمانی جسم جسے ہم چاند کہتے ہیں اتنا قریب ہے کہ تین سے چار دن میں ہم سپیس کرافٹ کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں اور اتنا دور کہ ہم چاند اور زمین کے فاصلے کے درمیان تیس زمینیں رکھ سکتے ہیں۔۔۔

    یہ وہ گول پتھر ہے جو لاکھوں سال سے انسانوں کا حسین ترین تصور ہے اور ہمارے پچپن میں یہاں بڑھیا چرخا کاٹا کرتی تھی اور آج بھی ہر انسان اپنی محبوبہ کی خوبصورتی کو چاند سے ہی تشبیہ دیتا ہے لیکن بیس جولائی انیس سو انہتر کو جب نیل آرمسٹرانگ اور بز ایلڈرن نے چاند پر قدم رکھا تو انہیں کوئی بڑھیا نظر آئی نہ ہی چاند اپنی محبوبہ جیسا خوبصورت نظر آیا۔۔۔

    اس کے بعد بھی جتنے مشن چاند پر گئے انہیں کوئی بڑھیا نہیں ملی اور یوں سائنس نے ہم سے ہمارا خوبصورت بچپن ہمیشہ کیلئے چھین لیا۔ آج بھی دنیا کے کونے کونے میں چاند سے متعلق مختلف کہانیاں مشہور ہیں اور ہر انسان کو اپنی مرضی کا چہرہ بھی چاند میں نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں یہ چاند پر پھیلا ہوا لاوا اور راکھ ہے۔۔۔

    اکاون سال پہلے آرمسٹرانگ کی ٹیم اپنے ساتھ جمے ہوئے سرد لاوے کے کچھ ٹکرے زمین پر لائی تھی جس پر تحقیق سے پتہ چلا تھا کہ تین سے ساڑھے تین ارب سال پہلے چاند پر بےشمار آتش فشاں پٹھے تھے جنکا لاوا ہزاروں میل تک پھیل گیا تھا اور یہ جما ہوا لاوا زمین سے دھبوں کی شکل میں نظر آتا ہے۔۔۔

    چاند پر موجود راکھ پر جب سورچ کی روشنی پڑتی ہے تو یہ چمک اٹھتی ہے اور ہر طرف چاندنی پھیل جاتی ہے۔ نیل آرمسٹرانگ نے جب نصف صدی پہلے چاند پر پہلا قدم رکھا تھا تو اس قدم کے نشاں آج بھی اس راکھ میں نقش ہیں جیسے ابھی کی بات ہو کیونکہ چاند پر ہوا، بادل یا بارش بلکل نہیں ہوتی کیونکہ وہاں چاند کے گرد ہماری زمیں کی طرح گیسوں کا غبارہ نہیں ہوتا۔۔۔

    چاند کا اپنا کوئی اٹماسفیئر نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ چاند پر انسانوں کے قدموں کے نشان لاکھوں، کروڑوں سال تک قائم رہیں گے لیکن ان قدموں کے نشان کے ساتھ ساتھ چاند پر ایک نام بھی نقش ہے۔ افسانوں میں بہت سے لوگ اپنی محبوبہ سے چاند تارے توڑ کے لانے کا وعدہ تو کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ایک شخص نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہارا نام چاند پر لکھ کر آؤں گا اور اس نے یہ وعدہ پورا بھی کیا۔۔۔

    چاند پر جانے والے آخری مشن اپالو سیونٹین کا کمانڈر یوجین سرنن تین دن چاند پر رہا اور واپسی کے دوران اس نے چاند پر اپنی بیٹی ٹریسی کا نام لکھا یہ اس کیلئے ایک اعزاز تھا لیکن اس اعزاز کے ساتھ اسے اس بات کا دکھ بھی تھا کہ وہ اس وقت تصویر نہ بنا سکا۔۔۔

    سچ بتائیے گا آپ میں سے کتنے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کبھی غور کیا کہ ہم کتنے سالوں سے چاند کی ایک ہی سمت کیوں دیکھ رہے ہیں؟ چودھویں کا چاند بھی ہر بار ایک ہی جیسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند زمین پر گردش کرنے کے علاوہ اپنے محور کے گرد بھی گردش کرتا ہے لیکن زمین اور اپنے گرد ایک چکر پورا کرنے میں ایک جتنا ہی وقت لگاتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک ہمیں چاند کی دوسری سمت نظر نہیں آئی اور اس عمل کو فیس لاک کہتے ہیں۔۔۔

    لیکن چین کا روبوٹنگ سسٹم اب چاند کی دوسری سمت بھی لینڈ کرچکا ہے اور دوسری سمت اس سمت سے بہت ہی پیاری اور چمکدار ہے یعنی اگر کوئی شاعر چاند کی دوسری سمت کو دیکھ لے تو وہ ہمیشہ اپنی محبوبہ کو چاند کی دوسری سمت سے تشبیہ دے گا۔۔۔

    @Waseemakrm_

  • ہمارا معاشرہ اور فری میڈیکل کیمپ  (  ہومیوپیتھیک  )   تحریر:   عائشہ عنایت الرحمان

    ہمارا معاشرہ اور فری میڈیکل کیمپ ( ہومیوپیتھیک ) تحریر: عائشہ عنایت الرحمان

    ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے کہ میں ریڈیو سن رہی تھی اک پروگرام چل رہا تھا ھومیو پیتھک ڈاکٹرز کے بارے میں جس کے ختم ہونے پر دوسرے کا شروع ہوگیا پھر تیسرے چھوتھےکا، اور یہ سلسلہ تقریبا سارا دن چلتا رہا ۔اور یہ ڈاکٹرز صاحبان سوائے موت کے ہر بیماری کا علاج دعوے سے کر رہے تھے کہ ٹھیک ہو جائیں گی چاہے وہ کینسر ہو چاہے وہ گردے کی پتھری ہو چاہے وہ کچھ بھی ہو بغیرآپریشن کے علاج کر رہے تھے۔ایک ڈاکٹر صاحب نے تو یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایک مریضہ صاحبہ کا آپریشن ہوا تھا اس کے پیٹ میں پٹی رہ گئ تھی اور ڈاکٹر صاحب دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ پٹی بغیر آپریشن کے علاج سے ختم ہوگئی۔

    ریڈیو پر وہ باقاعدہ اشتہار دے رہے تھے فری میڈیکل کیمپ کا کا۔

    ان کا باقاعدہ ایک خاص وقت مقرر ہوتا ہے جس میں مریضوں سے براہ راست انٹرویو لیا جاتا ہے تو کوئی کرونا سےٹھیک ہوا ہوتا ہے تو کوئی کینسر سے ٹھیک ہوا ہوتا ہے تو کوئی دیگر بیماریوں سے ۔ ڈاکٹر صاحب کا ایک اور انہونی دعویٰ کے اگر میرے علاج سے آپ صحت یاب نہ ہوے تو اپنے علاج کے پیسے واپس لے سکتے ہیں۔

    مسلسل ایک ہفتہ اس پروگرام کو سننے کے بعد مجھ پر بھی اتنا اثر ہوا کہ میں نے بھی ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا فری میڈیکل کیمپ کے دن۔
    چونکہ میں گاؤں سے جا رہی تھی شہر تو میں نے چھ سات ہزار روپیہ ساتھ لیں کیوں کہ کچھ ضروری سامان بھی لانا تھا۔

    جب پہنچ گئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ ایک عالیشان بلڈنگ کھڑی تھی جو کہ ہمارے سادہ لوح عوام کی لوٹ کھسوٹ سے بنی ہوئی تھی گیٹ پر باقاعدہ بندوق تھامے گارڈ کھڑا تھا اندر بہت سارے مشٹنڈے پھر رہے تھے۔ زنان خانے میں جیسے ہی داخل ہوگئی تو اک نظر خواتین پر ڈالی، زیادہ تر خواتین قبائلی تھیں جو کہ پھٹے پرانے برقعوں میں بیٹھے ہوئے تھیں۔

    یہ وہ خواتین تھیں جو فری میڈیکل کیمپ کی لالچ میں میری طرح آپہنچے تھیں۔
    جیسے ہی میں بیٹھ گئی ریڈیو کا نمائندہ بھی پہنچ گیا ایک ایک سے انٹرویو لینے لگا کہ آپ کو کیا بیماری ہے اور آپ کب سے ڈاکٹر صاحب سے علاج کر رہی ہیں لیکن سب خواتین نے یہی جواب دیا کہ ہم پہلی دفعہ آئی ہیں اور ریڈیو پر ہم نے ڈاکٹر صاحب کی بہت تعریف سنی ہیں اس لئے ہم آئے ہیں ۔ میں نے بھی یہی جواب دیا کہ میں تو پہلی دفعہ آئی ہو۔ لیکن ڈاکٹر صاحب جو ریڈیو پر انٹرویو لیتے تھے تو وہ تو کہتے تھے کہ ہمیں فلاں فلاں بیماری ہے اور ہم ٹھیک ہوگئے ہیں اور سال دو سال سے علاج کر رہے ہیں لیکن یہ تو سب پہلی دفعہ ہی تھیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سب جھوٹ موٹ کا انٹرویو تھے ۔ جو میرے سامنے انٹرویو ریڈیو کے نمائندے نے لئے تو وہ نمائندہ جلدی جلدی باہر نکلا اور وہ انٹرویو میں ریکارڈ نہیں کیے۔

    میں وہاں بیٹھ کر ان غریب عورتوں کی حال پر سوچتی رہی اور افسوس کرتی رہی۔ جب لیڈی ڈاکٹر نے مجھے بلایا جیسے ہی میں اندر داخل ہو گئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ ایک کالی کلوٹی نیلگوں مائل خاتون کرسی پر تشریف فرما تھی جس نے رنگ گورا کرنے کی کریم بھی ایجاد کی ہوئی ہے اور ہر بڑے سٹور پر دستیاب ہے لیکن خود اپنا رنگ گورا نہ کر سکی۔

    خیرجب ڈاکٹر نے میرا معائنہ کیا اور ٹیسٹ کروائیں، وہ ٹیسٹ باہر پر پر سات سو 700 کے ہو جاتے ہیں لیکن ان کے فری میڈیکل کیمپ میں پندرہ سو 1500 کے ہوگئے اور دوائی انہوں نے دی پانچ ہزار 5000 کی۔ میرے پاس جانے کا کرایہ بھی باقی نہ رہا، نہ صرف میں بلکہ کہ ہر کسی سے پانچ ہزار اور چھ ہزار کا مطالبہ ہو رہا تھا ۔

    میں نے ایک چھوٹا سا احتجاج شروع کیا کہ یہ پیسے کم کر دیے جائے لیکن بے سود۔ آخر کار غصے میں آکر وہ دوائی لے لی اور سیدھے ڈاکٹر روم میں چلی گئی میں نے غصے سے دوائی کی شاپرکو ہوا میں لہرایا میں نے کہا کہ جی یہ فری میڈیکل کیمپ ہے اور یہ دوائی آپ نے 5000 کی دی ہوئی ہے، جس کی ہر ڈبے پر قیمت لکھی ہوئی ہے جو کہ ڈیڑھ سو ڈھائی سو اور ایک سو ستر سے زیادہ نہیں تھی جو بے شمار دوائیاں ملا کر سب کی قیمت دوہزار تک نہیں بنتی تھی۔

    میں نے آواز اٹھائی کہ یہ کہاں کا انصاف ہے یہ فری میڈیکل کیمپ کے نام پر ہم سادہ اور غریب عوام کو کو لوٹا جا رہا ہے ڈاکٹر صاحبہ میرے رویے سے ذرا گھبرا گئی اور جلدی سے مجھے 500 روپے واپس کر دیے اور کہا کہ بی بی ناراض نہ ہو اس سے گھر چلے جانا ۔

    مجھے بہت افسوس ہوا کہ یہ ہمارے معاشرے کے نام نہاد ڈاکٹرز ہے، یہ ڈاکٹر نہیں بلکہ ڈاکو ہے جو کہ مسیحائی کے نام پر قصائی بنے ہوئے ہیں ۔ یہ ظالم ہمارے غریب عوام کو فری میڈیکل کیمپ کے نام پر بے وقوف بنا رہے ہیں۔

    یہ ہمارے معاشرے کے نام نہاد ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ہے۔ ہمیں ان کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آنا چاہیے ۔ یہ ریڈیو پر جتنے بھی اشتہار چل رہے ہوتے ہیں یہ سارے جھوٹ موٹ کےہوتے ہیں ۔ ہمیں ان سے بچنا چاہیے۔
    ان کی روک تھام ہمارے وزیر اعظم اور ہمارے پولیس کا کام نہیں ہیں بلکہ ہمیں چاہیے کہ ہم خود سمجھ بوجھ سے کام لے اور اس طرح کے اشتہاری ڈاکٹرز کے پاس نہ جائے تو یہ خود ہی ناکام ہو جائیں گے۔

    آئیے ہم اپنی پیارے پاکستان کو اس ناسور سے پاک کرے۔
    @koi_hmmsa_nhe

  • معصوم بچے،، مسکراتی کلیاں،، جنت کے پھول،، گھر کی رونق تحریر: کائنات عزیز راجہ

    معصوم بچے،، مسکراتی کلیاں،، جنت کے پھول،، گھر کی رونق تحریر: کائنات عزیز راجہ

    معصوم بچے،، مسکراتی کلیاں،، جنت کے پھول،، گھر کی رونق ۔۔۔ جو کہیں ان کو۔
    ان کی تربیت والدین پر فرض ہے۔
    تربیت میں بول چال ، اٹھنا بیٹھنا ، چلنا پھرنا، نماز روزہ سب شامل ہے۔
    بچہ ایک خالی پیپر ہوتا ہے اس پہ جو اس کے والدین لکھتے ہیں وہی پختہ ہو جاتا ہے ۔ اگر ماں باپ آپس میں ناشائستہ الفاظ استعمال کرتے ہیں تو بچہ بھی وہی سیکھے گا ۔ اگر ماں باپ آپس میں اتفاق پیار محبت سے رہتے ہیں تو بچہ بھی ایسا ہی ہو گا نیز یہ کہ بچوں پر سب سے زیادہ اثر ان کے والدین کا پڑتا ہے ۔ اسکے بعد ماحول کا اس کے بعد اس کے دوستوں کا۔
    یہ بات بھی تربیت میں شامل ہے کہ والدین بچے کی صحبت پر نظر رکھیں ۔ وہ کیسے دوستوں میں اٹھتا بیٹھتا ہے اسکے دوستوں کا طرزِ زندگی کیسا ہے۔
    اسکے بعد آجاتا ہے بچے کی تعلیم : تو والدین کا یہ بھی فرض ہے کہ اپنے بچے کو دین کی تعلیم دیں ۔ دینی مدارس میں نیک لوگوں کی صحبت میں رکھیں تاکہ ان کے اثرات بچے پر پڑھیں ۔ بچوں کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے واقعات سنائیں اور ان کو یہ بات بتائیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اس دین کو حاصل کرنے کے لیے کتنی مشقتیں اٹھائی اس سے بچے میں شوق و جذبہ پیدا ہوگا
    اپنے بچوں کو نماز کا عادی بنائیں تاکہ آپ پر کوئی وبال نہ ہو۔
    غور کیجئے: جس بچے کو آپ صبح ٥ بجے نماز کے لئے نہیں اٹھا رہے اسی بچے کو چھ بجے سکول کے لئے زبردستی جگا رہے ہیں۔
    صبح بچے کی نیند خراب ہوتی ہے اسے نہیں جگایا جاتا۔ ظہر میں وہ تھکا ہوا ہوتا ہے اس لیے نماز کا نہیں کہا جاتا۔ پھر عصر میں وہ اکیڈمی ہوتا ہے اس لئے نماز رہ جاتی ہے۔ مغرب میں وہ اکیڈمی سے واپس آتا ہے پھر سکول کا کام کرنا ہوتا ہے اور عشاء میں دن بھر کا تھکا ہوا بچہ سو جاتا ہے””
    یہ سب والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ بچے کو سکھائیں۔
    ایسی مائیں ہوتی تھی جو اپنے بچوں کو کہتی تھی بیٹاکبھی جھوٹ نہیں بولنا ۔ بیٹا تم نے آگے دین کا کام کرنا ہے۔ بیٹا اپنی حاجتیں صرف اپنے مولا سے کہنا ۔ بیٹا اللہ نے تمہیں اپنے لئے پیدا کیا ہے۔۔۔
    ایسی عظیم مائیں ہوا کرتی تھی۔۔ آج اگر ہماری نسل خراب ہو رہی ہے تو اس کی وجہ بھی مائیں ہیں۔ کیونکہ انھوں نے اپنے بچوں کو زندگی کا اصل مقصد بتانا چھوڑ دیا ۔
    پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ماں اگر پرہیزگار تقوی والی ہو گی تو اولاد بھی نیک صالح ہوگی۔
    اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنائیں اور حفظ قرآن کی فضیلت خود بھی معلوم کریں کہ حافظ قرآن کے والدین کو قیامت کے دن ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہو گی اور بچوں کو بھی بتائیں کہ حافظ قرآن کو قیامت کے روز کہا جائے گا قرآن پاک پڑھتا جا اور بہشت(جنت) کے درجوں پہ چڑھتا جا پس تیرا مقام وہی ہے جہاں آخری حرف پہ تو پہنچے۔
    ہمارے اکابرین میں تو ایسی مثالیں بھی موجود ہیں جن کو تقریباً ساڑھے تین سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ تھا جب اس کا راز معلوم کیا گیا تو پتا چلا ماں جب بچے کو دودھ پلانے بیٹھتی تھی تو پہلے وضو کر کے قرآن لے کے بیٹھتی تھی اور دودھ پلاتے ساتھ تلاوت کیا کرتی تھی جس کی برکت سے بچے کو قرآن پاک حفظ ہو گیا ۔ ایسی بھی مائیں تھی ۔۔
    آج ہماری نسل کی بگاڑ کا سب سے بڑا سبب والدین ہیں۔ جس نسل کے والدین تبلے کی تھاپ پہ ناچتے ہوں اس نسل میں ناچنے والے اور گانے بجانے والے ہی پیدا ہوں گے
    مائیں عظیم ہوں تو پھر بیٹیاں بھی رابعہ بصری جیسی ہوا کرتی ہیں مائیں عظیم ہوں تو پھر بیٹے بھی شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ جیسے ہوا کرتے ہیں۔
    والدین کو چائیے اپنا کردار باخوبی نبھائیں اور اپنی اولاد کو عالی ظرف اور باکردار اور اپنے لئے بہترین صدقہ جاریہ بنائیں۔

    "”

    @K_A_R123

  • سیالکوٹ الیکشن . تحریر : فضل محمود کھوکھر

    سیالکوٹ الیکشن . تحریر : فضل محمود کھوکھر

    سیالکوٹ پی پی 38 میں 28 جولاٸی بروز بدھ ضمنی الیکشن ہوا جو کے 2018 کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن امیدوار چوہدری خوش اختر سبحانی 57636 ووٹ لے کر کامیاب ہوٸے تھے،اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سعید احمد بھلی 40575 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اگر اس حلقے کے ماضی میں جاٸے تو وریو خاندان اس حلقے میں کٸی دہاٸیوں سے جیت رہی تھی ان سے پہلے کٸی مرتبہ چوہدری اختر علی وریو جن کی سیاست میں ایک پہچان وریو گروپ سے تھی،وریو خاندان میں چوہدری خوش اختر سبحانی پہلے بھی وزیر جیل خانہ جات رہ چکے تھے،ان کے چاچا اختر علی وریو کے بھاٸی چوہدری ارمغان سبحانی کے والد چوہدری عبدلستار وریو مرحوم بھی وفاقی وزیر رہ چکے تھے،اور موجودہ ضمنی الیکشن پی پی 38 کے امیدوار چوہدری احسن بریار پاکستان تحریک انصاف جن کا تعلق تحصیل ڈسکہ کے نواحی قصبہ بھلووالی سے ہے ان کا بریار فیملی سے تعلق ان کا سیاست میں آنے کے لیے کوٸی نٸی بات نہیں تھی کیوں کے بریار کا تعلق پاکستان مسلم ق سے اور احسن سلیم بریار کے والد چوہدری سلیم بریار مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری بھی اور سلیم بریار کے بھاٸی ق لیگ دورہ حکومت میں ایم پی اے بھی رہ چکے ہے،اس کے ساتھ ساتھ یونین کونسل لیول پر بھی کٸی دفعہ چیرمین رہ چکے ہیں،بریار فیملی کے احسن سلیم بریار کے چاچا چوہدری قیصر بریار سیالکوٹ چیمبر کے صدر بھی ہے اور پی پی 38 میں ایم پی اے کے لیے تحریک انصاف کو قیصر بریار کو انتخابی عمل میں لانے کے لیے ٹکٹ ملا تھا جس پر اپوزیشن کے عدالت سے رجوع کیا قیصر بریار کے کے پاس یورپی نشیلٹی ہے جو الیکشن کا حصہ نہیں بن سکتے جس پر پھر احسن سلیم بریار میدان عمل میں آٸے،جس پر سابقہ پی پی 38 کے پاکستان تحریک انصاف امیدوار سعید احمد بھلی،اور سابقہ ایم پی اے رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری طاہر محمود ہندلی نے بھی ٹکٹ کے لیے کاغزات جمع کرواٸے جس پر دونوں امیدوارں نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا جس پر طاہر ہندلی تو خاموشی اختیار کر لی اور ن لیگ کے طارق سبحانی کے خلاف الیکشن کمپین پی ٹی آٸی بریار فیملی کے ساتھ مل کر شروع کر دی، اب سعید احمد بھلی سابقہ امیدوار پی ٹی آٸی آزاد حثیت سے کھڑے تھے جو احسن بریار اور پی ٹی آٸی کی جیت کے بہت مشکل تھا جس پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، عمر ڈار، وزیر اعلی پنجاب معاون اطلاعات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کی اخلاقی دباؤ کی وجہ سے سعید احمد بھلی سے مزاکرات کیے اور بریار فیملی کے حق میں دستبردار ہوگٸے اور یہ ثابت ہوگیا کے اس الیکشن میں مین آف دی میچ سعید احمد بھلی کو جاتا ہے،اس کے بعد چوہدری احسن سلیم بریار پی ٹی آٸی اور چوہدری طارق سبحانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ (کالعدم)تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ملک فہیم اعوان بھی میدان عمل میں تھے جنہوں الیکشن کمپین بہت اچھے طریقے چلاٸی 28 جولاٸی بروز بدھ کو سیالکوٹ ڈی سی اور اور ڈی پی او اور متعلقہ اداروں کی طرف سے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گٸے تھے پی پی 38 میں 165 پولنگ اسیٹشن تھے جس پر سیکورٹی سخت تھی اور بعض یونین کونسل میں معمولی تلخ کلامی لڑاٸی جھگڑا نعرے بازی کی بھی اطلاع موصول ہوٸی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار62657 ووٹ لے کر پنجاب اسبملی کے سب سے چھوٹی عمر کے ایم پی بن گٸے اور ن لیگ کے طارق سبحانی 56353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ٹی ایل پی ملک فہیم اعوان 6660 ووٹ سے تیسرے نمبر پر رہے احسن سلیم بریار کی جیت کے بعد حلقہ کی عوام ڈاٸمنڈ سٹی روانہ جشن کا سما.

  • ‏والدین ایک خوبصورت رشتہ تحریر: ایمن رافع

    ‏والدین ایک خوبصورت رشتہ تحریر: ایمن رافع

    کہتے ہیں کہ ہر رشتہ اپنی جگہ انمول اور اہمیت کا حامل ہوتا ہے جو گزرے وقت کے ساتھ مزید خوبصورت ہوجاتا ہے اسکی اہمیت ہم کو ایسے ہم ایسے بیان کر سکتے کہ انسان کو جب اپنی جگہ لگا ہوا دانت محسوس ہوتا ہے تب وہ اسکی اتنی قدر نہیں کرتا جتنا تب کرتا جب وہ اپنی جگہ چھوڑ جاتا ہے اور اسکی کمی کو وہ بار بار وہاں انگلی لگا کر محسوس کرتا ہے اور تصدیق بھی کہ وہ واقعی جگہ چھوڑ گیا یا ابھی کوئی امید ہے!!

    بلکل اسی طرح کچھ رشتوں کی ایسے ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جب وہ ہمارے ساتھ ہوتے اور پاس ہوتے تب انکی اہمیت کا اندازہ نہین ہوتا لیکن جب وہ خلا چھوڑ جاتے تو کوئی اور انکی وہ کمی کبھی پوری نہیں کر سکتا۔ ان میں ایک خوبصورت رشتہ والدین کا ہے۔ جب ہم چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں تو ہمارے لیے پریشان ہوتے ہیں انکو فکر ہوتی کہ ہمارے بچے اچھی تربیت کے حامل ہوں۔ لیکن جب بچے بڑے ہوتے ہیں اور ہوش سنبھالتے تو والدین کی بےجا سختی اور پابندی انکو پریشانی لگتی انکو جان کھا جانے جیسی لگتی۔ جن میں اسکول جاو، سپارہ پڑھنے جاو اگر بات مانو گے تو ہی ہر خواہش پوری ہوگی۔
    تب بچوں کو لگتا ہے کہ کوئی کام ہم اپنی مرضی سے کر بھی سکتے یا نہیں۔
    والدین اور بچوں کا تعلق بہت عجیب ہوتا۔ اپنی ہر پسند میں انکی مرضی شامل کرنا،ہر خوشی میں انکو سامنے کھڑے دیکھنا بلکل ایسے ہی جیسے کھیل کے آخری لمحات میں بیٹنگ اور اسی موقع پر انکی پکار۔۔۔

    نالائق ابھی تک مسجد نہیں گئے؟
    اور بچے آگے سے مسجد سامنے ہے چلا جاوگی۔۔

    لیکن جب یہ چلے جاتے ہیں تو انسان کی دنیا کو بلکل ویران کرجاتے، جب بچوں کو انکی پہلی کوئی خوشی ملتی تو سب سے پہلے والدین کا سوچتے کہ انکو بتائیں گے کہ آپکا نالائق بیٹا یا بیٹی بہت کام نکلے مگر جب انکو اپنے پاس نا ہونے کا جھٹکا لگتا ہے کہ”جن کو سچی خوشی ہونی تھی وہی اب ہمارے ساتھ نہیں”

    "ڈھونڈ ان کو اب چراغ رخ زیبا لے کر ”

    اسی وقت ہر خوشی منظر میں دکھ چھوڑ جاتی۔۔۔

    والدین کی ہر وہ بےجا سختی اور پابندی جو ہمیں اس وقت تنگ محسوس ہوتئ ہے اور غصہ دلاتی ہے دراصل وہ ان کا خلوص واخلاص ہوتا ہے جو نا صرف ہمیں نقصان سے بچاتا ہے بلکہ وہ ہمارے مستقبل کے لیئے پریشان ہوتے ہیں۔۔ اور ہم کو یہ بات تب سمجھ نہیں آتی جب اولاد خود اپنے بچوں کے سر پر جوتی لے کر کھڑی نہیں ہوتی۔۔۔۔

    اپنے والدین کا خیال رکھیں ، انکی قدر کریں، اور اپنے مصروف وقت میں سے ان کے لیے وقت نکالیں کیوں کہ ان جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔۔

    ‎@DaughterOfSoil_

  • نور مقدم قتل  تحریر:     ازان حمزہ ارشد

    نور مقدم قتل تحریر: ازان حمزہ ارشد

    نور مقدم کون تھی؟
    نور مقدم کا قاتل کون؟
    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نتائج کیا ہے؟

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی کی شام اسلام آباد میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
    نور مقدم 27 سالہ نوجوان زندگی سے بھرپور لڑکی تھی۔ نور مقدم کے والد کا نام شوکت مقدم ہے جو کہ پاکستان کے ساؤتھ کوریا میں سابق سفیر رہ چکے ہیں ۔ نور کے والد اور والدہ بھی اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے۔

    نور مقدم کو بے دردی سے قتل کرنے والے شخص کا نام ظاہر جعفر ہے ۔ ظاہر جعفر ایک بہت بڑی کمپنی کا سیـایـاو ہے۔ اس کے علاوہ ظاہر جعفر ایک نفسیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر بھی ہے جو کہ اسلام آباد میں اپنا بہت بڑا کلینک بھی چلا رہا ہے۔ ظاہر جعفر کے ایک مریض نے بات چیت کے دوران بتایا کے علاج کے نام پر اسے بہت جسمانی طور پر تکلیف دی گئی اور اسے بلاخر وہاں سے بھاگنا پڑا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نور مقدم کی موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بندش ہے رپورٹ میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا ۔ مقتولہ نور مقدم کی داہنی کنپٹی اور سینے پر خنجر کھونپا گیا۔ مقتولہ کے جسم پر تشدد اور تیز دھار آلے سے زخموں کے متعد نشانات پائے گئے ۔
    اسلام آبد پولیس کا انکشاف ہے کہ اس قتل میں ظاہر جعفر کے ساتھ کوئی اور قاتل بھی موجود ہے۔ ظاہر جعفر کا تین روزہ ریمانڈ چل رہا ہے جس میں وہ خود کو نفسیاتی مریض ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ظاہر جعفر اور نور مقدم لیوـاِنـریلیشن شپ میں تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہے اسلام آباد پولیس دن رات اس کیس میں اپنی ذمی داری سر انجام دے رہی ہے۔ نور مقدم کی تدفین اسلام آبد کے قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ نور کے والد اور والدہ نہایت صدمے کی حالت میں ہے۔
    نور مقدم کو انصاف ملے گا یا نہیں ؟ کب تک عورت ظلم کا نشان بنتی رہے گی؟ یہ کیس بھی پہلے کی طرح کسی امیر زادے کے حق میں چلا جائے گا؟ کب تک اسی طرح ہمارے معاشرے میں نور قتل ہوتی رہے گی؟ کہاں ہے وہ مجرم جن کو پکڑ کر سخت سزا دینے کا دعوی کیا گیا تھا؟
    ان سب سوالوں کے جواب تو فی الوقت ہم میں سے کسی کے پاس نہیں مگر جرم کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا فرضِ عین ہیں۔ اس لیے اپنا فرض نبھائے اور نور کے حق میں اپنی آواز اٹھائے۔

    Twitter: @Aladdin_Hu_Me

  • پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا لی

    پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا لی

    پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا لی
    ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے طاہر مشہدی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے پیپلزپارٹی کو وہ اپنی صلاحیتوں سے مزید مضبوط کریں گے،ہم کراچی کو اہمیت دیتے ہیں،پاکستان کی شروعات کراچی سے ہوتا ہے،کشمیر کے عوام نے وفاقی حکومت کو مستردکیا ہے

    طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو،نثار کھوڑو اور پیپلز پارٹی کے کارکناں کا شکر گزار ہوں نفرتوں کو محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے پیپلزپارٹی قائد اعظم کے منشورپر عمل کرنے والی جماعت ہےمہاجر سندھی کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے،

    اس موقع پر پی پی رہنما نثار کھوڑو کی جانب سے طاہر مشہدی کا شکریہ ادا کیا گیا

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

    کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

    گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے لیئے ضروری ہے کہ ملک میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو۔ نظر آرہا ہے، اگلی حکومت پی پی پی کی ہوگی۔ کارکنان ابھی سے تیاری شروع کردیں، عام انتخابات کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

  • اختلاف اور مخالفت . تحریر :‌ باچا خانزادہ

    اختلاف اور مخالفت . تحریر :‌ باچا خانزادہ

    ہم جس ملک اور معاشرے میں رہتے ہیں یہاں تعلیم عام ہونے کے باوجود ہمارے اندر برداشت اور تحمل کا بہت فقدان ہے۔ عام طور پر ایک چیز جو کافی عرصے سے مسلسل میں نوٹ کر رہا ہوں وہ دو لفظ ( اختلاف اور مخالفت ) ہیں جن کا ہمارے معاشرے اور ملک کی اکثریت کو فرق شاید معلوم نہیں تب ہی تو عدم برداشت ، غصّہ اور لڑی جھگڑوں کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے حتی کہ بعض اوقات بات دشمنیوں تک پہنچ جاتی ہے فقط اس ایک فرق سے غفلت کے باعث آچھے اچھے تعلق اور رشتے کمزوریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    اختلاف کا مطلب ہے کسی معاملے سے اتفاق نہ کرنا یا کسی کی کی گئی بات سے متفق نہ ہونا اور اپنی ایک الگ رائے کا ہونا ہے یا کسی کا ہماری کی گئی بات اور مشورے سے اپنی ذاتی ایک الگ سوچ اور رائے کا ہونا جو کہ انتہائی اچھی بات بھی ہے اختلاف رائے کو گفت وشنید اور بحث کا حسن سمجھا جاتا ہے کیونکہ اختلاف رائے سے کسی بھی معاملے کا ایک نیا رخ سامنے آتا ہے۔ لیکن کسی کے اختلاف کو مخالفت سمجھ بیٹھنا یہ غلط ہے۔ کیونکہ مخالفت تو ہمیشہ دشمنی اور عداوت کی راہوں پر لے جاتی ہے۔ باقی جیسے کہ واضح ہوچکا ہے کہ اختلاف کو گفت وشنید اور بحث و مباحثے کا حسن اور جان سمجھا جاتا ہے تو ہمیں سمجھ سے کام لینا چاہیے اور کسی کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے اور اسی طرح ہمیں بھی اگر کسی معاملے پر اتفاق نہ ہو تو اختلاف رائے آپ کا بھی حق ہے۔ لیکن ان سب کے ساتھ ساتھ ایک چیز جو ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہیے وہ یہ کہ اختلاف ضرور کریں لیکن ادب کے اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے۔ کیوں کہ جیسا کہ یہ قوم پہلے ہی عدم برداشت کا شکار ہے تو ایسے میں اگر بندہ تہذیب و گفتگو کے اصولوں کو بھی نظر انداز کر دے تو یہ چیز انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور مخالفتوں و ناراضی گیوں کی وجہ بنا سکتی ہیں۔ اختلاف تو دو بھائیوں میں ہو جاتا ہے باپ بیٹے میں ہو جاتا ہے دو دوستوں میں ہو جاتا ہے استاد شاگرد میں ہو جاتا ہے لیکن اہم چیز جو ہے وہ ہے ادب اور محبت کے راویوں کا فروغ ہے۔ آپ ادب و احترام اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بات دوسرے کو سمجھا سکتے ہیں اور اگر آپ خود ہی غلط ہوں تو برداشت کے اصولوں پر چلتے ہوئے اگلے بندے کی بات سننے کے بعد اپنی اصلاح کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ سب اس فرق کو جاننے سے ممکن ہے اور خوش مزاجی و ادب کسی بھی معاملے کو سنجیدگی و عمدگی کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

    ہمارے ہاں عام طور پر دو گروہ میں اختلاف اور مخالفت کا رجحان بڑھتا دکھائی دیتا ہے۔ ایک ہماری سیاسی جماعتیں اور گروہ اور دوسرے ہمارا مذہبی طبقہ جو فرقوں اور گروہوں کی شکل میں موجود ہے۔ یہاں کسی کو غلط ، سہی ، حق ، باطل یا اچھا برا کہنا مقصود نہیں صرف اختلاف ، مخالفت، عدم برداشت اور ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنا جیسے عوامل کی نشان دہی کرنا ہے۔ سیاسی جماعتیں بعض اوقات اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے بہت نازک حدتک چلی جاتی ہیں اور ایک ہی ملک اور قوم کے لوگوں کو اپنے مفادات کی خاطر لڑنے مرنے تک پہنچا دیتے ہیں ایک دوسرے کو غلط اور نیچا دکھانے اور ثابت کرنے کے چکر میں تمام اصولوں کو پسے پشت ڈال دیتے ہیں اور اختلاف و مخالفت کا فرق بھی نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اسی طرح مذہبی طبقہ بھی بعض اوقات مختلف مسئلے اور چیزوں پر ایک دوسرے سے مناسب اختلاف رکھنے کی بجائے مخالفت اور ایک دوسرے کے ساتھ دشمنی کی حد تک چلے جاتے ہیں۔ اور یوں اس کے اثر کے طور پر عام افراد بھی باقی ماندہ زندگی ایک دوسرے کے لیے سخت مخالف پالتے ہوئے گزار دیتے ہیں۔ لیکن یہ ہی اگر سمجھ اور برداشت سے کام لیا جائے تو بہت سارے معاملات مناسب اختلاف رکھتے ہوئے بات چیت ، برداشت اور تحمل سے کام لیتے ہوئے حل کیے جاسکتے ہیں اور امن رواداری کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے۔

    @bachakhanzada5

  • گل دوپہری آنکھوں کی ٹھنڈک تحریر: طاہرہ

    گل دوپہری آنکھوں کی ٹھنڈک تحریر: طاہرہ

    گرمیوں میں دھوپ کی تپش سے بے حال ہوتے ماحول کو اگر ہریالی کی زرا بھی جھلک نظر آجائے تو دل، دماغ اور آنکھوں میں ٹھنڈک اتر آتی ہے خالق کائنات نے خوبصورت پھولوں کا وجود بھی انسان کے سکون اور صحت کیلئے پیدا کیا ہے.پودوں کا وجود انسانی زندگی پر بہت اچھے اثرات پیدا کرتا ہے.

    پھول نا صرف نظروں کو سکون اور راحت عطا کرتے ہیں بلکہ آپ کے گھروں کو خوبصورتی بھی بخشتے ہیں ایسے میں اگر گرمیوں کے عروج میں وہ پھول لگائے جائیں جو تپش میں ہر طرف ہریالی بکھیر دیں تو کمال ہی ہوجاتا.

    جی ہاں میں بات کررہی ہوں گل دوپہری کی خوبصورت پھولوں سے حامل اس پودے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ انتہا سے زیادہ گرمی میں بھی افزائش پاجاتے گل دوپہری کو دوپہری اس لئے کہا گیا ہے کہ اس کے پھول دوپہر میں کھلتے ہیں جب کہ شام میں بند ہوجاتے ہیں. اگر آپ کسی ایسے پودے کی تلاش میں ہے کہ جو آپ کی جیب پر ہلکے بھی پڑیں اور دوپہر کے وقت آپ کے آنگن کو ٹھنڈک کا احساس بھی بخشیں تو گل دوپہری آپ کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں.

    محض پچاس ساٹھ کی لاگت میں ملنے والا یہ پودا بہت جلدی پھیلتا ہے آپ اسے زمین پر بھی لگاسکتے اور خوبصورت گملوں میں بھی یا پھر خوبصورت بوتلوں میں قید گل دوپہری آپ دیواروں پر بھی لٹکا سکتے کہ جس کی وجہ سے آپ کی دیواریں خوبصورت رنگ برنگی گل دوپہری سے مزین نظر آئیں گی اور گرمیوں کی دوپہر میں ایک فرحت بخش احساس پیدا کریں گی

    گرمیوں میں جتنی تپش ہوگی گل دوپہری کے پھول اتنی ہی تعداد میں کھلیں گے مختلف رنگ گلابی شاکنگ لال سفید پیلے نارنگی اس کی بارہ سے زائد قسمیں آپ کے آنگن میں بہار اتار سکتی ہیں اسکو لگانا انتہائی آسان ہے بس پنیری لگائی اور پھول شروع بس ایک یہ احتیاط لازمی کریں کہ پانی کم دیں یہی وجہ ہے کہ بارش اس کو نقصان پہنچادیتی ہے.

    گھریلو باغبانی کے شوقین افراد کیلئے گل دوپہری ایک نعمت سے کم نہیں ہے

  • سندھ میں لاک ڈاؤن پر وفاق کیا کہتا ہے ہمیں پروا نہیں

    سندھ میں لاک ڈاؤن پر وفاق کیا کہتا ہے ہمیں پروا نہیں

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی پروا نہیں ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری حل صرف لاک ڈاؤن ہی ہے۔مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے اسد عمر سے سوال کیا کہ اگر کورونا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے تو پھر حل کیا ہے؟۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کے باوجود کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی ہے۔سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔