پولیس ناکوں سے نجات کا تکنیکی حل پیش کرنے پر 20 لاکھ روپے کے انعام حاصل کریں
اسلام آباد ۔ 11اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے پولیس ناکوں سے نجات کا تکنیکی حل پیش کرنے پر 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
Hi there! How can we get rid of Police Nakas (search points) come up with technology solutions, we ll award 2 Million to the winning idea…. you have three weeks get-set-go
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 11, 2019
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے ملک بھر میں تکنیکی تحقیق کے شعبہ سے منسلک ماہرین اور بالخصوص نوجوان طبقہ کو دعوت دی کہ وہ پولیس ناکوں سے نجات کا تکنیکی حل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہترین نظریہ پیش کرنے پر 20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے ماہرین3 ہفتے کے اندر اندر اپنی تجاویزوسفارشات پیش کریں۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں اہم شاہرائوں پر ناکے لگائے جاتے ہیں۔ ان ناکوں پر تمام گاڑیوں کی چیکنگ ممکن ہی نہیں تاہم یہ ناکے ٹریفک کی روانی میں خلل ضرور ڈالتے ہیں اور صبح کے اوقات میں ہزاروں سرکاری ونجی ملازمین اور طلبہ کو دفاتر اور تعلیمی اداروںمیں پہنچنے میں تاخیر ہوتی ہے۔
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہ رہے، عمران خان
اس تاخیر سے نہ صرف دفاتر میں کام کا حرج اور طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ ہزاروں گاڑیوں کی رفتار سست ہو جانے کے باعث ان کے دھوئیں سے ماحول کو سخت نقصان پہنچتا ہے اور وقت پر کام کی جگہ اور تعلیمی اداروں میں پہنچنے کے خواہاں ملازمین اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد پولیس اور متعلقہ اداروں کی نااہلی کی سزابھگتنے پر مجبور ہوتی ہے۔
کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
یہ ہے کراچی، کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بھیجیں اور ایک لاکھ انعام پائیں