22 مئی تاریخ کے آئینے میں

1972ء پاکستان میں پہلی بار انجنیئرنگ یونیورسٹی لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
0
70

22 مئی تاریخ کے آئینے میں۔

1498ء واسکوڈی گاما نے کالی کٹ کے حکمراں جمورین سے پہلی بار ملاقات کی۔

1570ء دنیا کا پہلا ایٹلس شائع ہوا۔

1762ء سوئیڈن اور ایران نے امن معاہدے پر دستخط کئے ۔

1906ء رائٹ بھائیوں نے ہوائی جہاز کا پیٹنٹ کرایا۔

1927ء چین کے علاقے نین شین میں آٹھ اعشاریہ تین کی شدت سے آنے والے زلزلے سے دولاکھ افراد ہلاک ہوئے ۔

1939ء ہٹلر اور مسولونی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران ایک دوسرے کی مدد کرنے سے متعلق سمجھوتہ کیا۔

1941ء برطانوی فوجوں نے بغداد پر حملہ کیا۔

1942ء میکسیکو نے جرمنی اور جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1972ء رچرڈ نکسن روس کا دورہ کرنے والے امریکی صدر بنے۔

1972ء سیلون میں نئے آئین کے نفاذ کے بعد ملک کا نام تبدیل کرکے سری لنکا رکھا گیااور دولت مشترکہ میں شمولیت اختیار کی۔

1972ء پاکستان میں پہلی بار انجنیئرنگ یونیورسٹی لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

1973ء امریکی صدر نکسن نے سرخیوں میں رہنے والے واٹر گیٹ واقع میں اپنے رول کا اعتراف کیا۔

1990ء شمالی اور جنوبی یمن کا انضمام ہوا۔

1998ء شمالی آئرلینڈ کے ووٹروں نے تیس سال پرانے پروٹیسٹنٹ کیتھولک خونریز لڑائی کو ختم کرنے کیلئے امن سمجھوتہ کے حق میں ووٹنگ کی۔

2010ء بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ زمین پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوا۔ اس طیارے میں 158 مسافر سوار تھے۔

تعطیلات و تہوار :
۔””””””””””””””””””””””

1933ء تجارت کا عالمی دن پہلی بار منایا گیا۔

Leave a reply