گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے ذیادہ ریکارڈ 1 لاکھ 83 ہزار کرونا کیسز کنفرم
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے ذیادہ ریکارڈ 1 لاکھ 83 ہزار کرونا کیسز کنفرم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں سب سے ذیادہ ریکارڈ 1 لاکھ 83 ہزار کرونا کیسز سامنے آئے ہیں
چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے، دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 83 ہزار مریض سامنے آئے ہیں جس پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، 24 گھنٹوں کے عرصے میں سب سے زیادہ 183،020 مریض سامنے آئے جن میں سے سب سے زیادہ اضافہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں ہوا، جہاں ایک لاکھ 16 ہزار نئے مریض سامنے آئے
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت
پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان
کرونا لاک ڈاؤن، پی آئی اے کو کتنا ہوا ماہانہ نقصان؟ وفاقی وزیر نے ایوان میں بتا دیا
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی سعودی ایئر لائن کی 7 خصوصی پروازیں
امریکا میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جبکہ برازیل میں دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 10 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اور برازیل میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دنیا بھر میں اب تک 90 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 70ہزار 792 ہوگئیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22ہزار 247افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 56ہزار 657ہو چکی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 54ہزار 55کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 477کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 80ہزار 355کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں
بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،بھارت میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 703ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26ہزار 910ہو چکی ہے،برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 632ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4ہزار 331ہو چکی ہے۔ اسپین میں کرونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 352 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 323ہو چکی ہیں.