پچیس سال پرانے کیسز؛ میں نیب نے سابق صدر کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کردی

نیب نے 25 سال پرانے کیسز مییں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے 4 اپیلیں واپس لینے کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔ نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اپیلوں کی مزید پروسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پرہیں۔ نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کےمطابق نہیں۔

واضح رہے کہ اُرسس ٹریکٹر، اےآروائی گولڈ، پولوگراؤنڈ، ایس ایس جی کوٹیکنا میں آصف زرداری بری ہوئے تھے، اور نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔ دراصل دسمبر 2014 میں احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو دو مقدمات میں بری کیا تھا۔ ان مقدمات میں اے آر وائی گولڈ اور اُسس ٹریکٹر کیس شامل ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی احتساب عدالت آصف علی زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں بری کر چکی تھہ

اس وقت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اے آر وائی گولڈ اور ارسُس ٹریکٹر ریفرنس کی سماعت کی تو آصف کی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا تھا کہ ان مقدمات میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں لیکن اُن کے موکل کے خلاف ابھی تک مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ لہذا یہ خلاف قانون ہے کہ کسی بھی مقدمے کے مرکزی ملزمان کو تو بری کر دیا جائے جبکہ شریک ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری رکھی جائے۔

جبکہ احتساب عدالت کے جج نے کہا تھا کہ جب کسی مقدمے کے مرکزی ملزمان کے خلاف مقدمات ختم ہو جائیں تو شریک ملزمان کے خلاف کارروائی جاری نہیں رکھی جا سکتی۔ اُنھوں نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست منظور کر لی تھی.

جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

Shares: