تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2560 سے زائد شرپسند گرفتار

danda

سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2560 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار کر لئے گئےم

شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد پولیس افسران واہلکار زخمی ہوئے ،زخمیوں میں مختلف شہروں سمیت لاہور کے 63، فیصل آباد 26، گوجرانوالہ 13، راولپنڈی کے 29 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں، زخمیوں میں اٹک کے 10، سیالکوٹ 05 اور میانوالی کے 06 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں، پنجاب پولیس کے زیر استعمال 72 جبکہ 08 نجی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا لاہور میں 23، راولپنڈی 18، فیصل آباد 18، ملتان 08، سیالکوٹ 5، گوجرانولہ 03، اٹک میں 01 پولیس وہیکل کو نقصان پہنچایا گیا ، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری و نجی املاک، پولیس و شہریوں پر حملوں، پرتشدد کاروائیوں میں ملوث شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے،

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

دوسری جانب جناح ہاؤس کو جلانے،توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، اب تک بیشتر افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا تھا،ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، شرپسندوں میں اویس مشتاق ولد محمد مشتاق سکنہ اوکاڑہ، عباد فاروق ولد امانت علی سکنہ لاہور، محمد حاشر خان ولد طارق بشیر سکنہ لاہور اور جہانزیب خان سکنہ کیولری گراونڈ لاہور کی نشاندہی کر لی گئی ہے ،پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پیٹرول بم سے لیس تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں،پنجاب پولیس شرپسند عناصر کو گرفتار کر رہی ہے، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں

کور کمانڈر ہاؤس سمیت سرکاری املاک پر حملہ آوروں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا:محسن نقوی
بلوائیوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی بھرپور کاروائی، ہرحملہ آور کی شناخت کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی
سرکاری املاک توڑ پھوڑ کر کے دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کیاگیا، امن عامہ کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کاحکم
محکمہ پراسیکیوشن دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوائیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی جائے گی اور ہرحملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ او رجلاؤ گھیراؤ کر کے دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کیا گیا۔ کور کمانڈر ہاؤس سمیت سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ محکمہ پراسیکیوشن دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے اور شرپسندوں و حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ بلوائیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ صوبے میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے امن وامان کی صورتحال اور شر پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Comments are closed.