پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی ہے ابھی بھی وقت ہے خود میں تبدیلی لائیں اور غلطیوں کو نظر انداز مت کریں بلکہ ان سے سیکھیں۔

باغی ٹی وی : پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اداکارہ کسی سوچ میں گُم ہیں-

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اگر ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اُس کے لیے کوئی بات نہیں کیونکہ ہمارے پاس ابھی بھی اپنی کہانی دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے۔

سجل علی نے لکھا کہ ہم نے اپنے راستوں کے دوران جو بھی غلطیاں کی ہیں وہ ہمارے لیے ناکامی نہیں بلکہ ہمارے زندگی کے بہترین اسباق ہیں۔

سجل علی نے مزید لکھا کہ اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی ہے ابھی بھی وقت ہے خود میں تبدیلی لائیں اور غلطیوں سے سیکھیں۔

اداکارہ نے 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اب تک 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے-

ہمایوں سعید نے ناراض مداح سے معافی مانگ لی

ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

Shares: