اسلام آباد:ایک طرف مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے نام پر اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنا چاہتے ہیں‌تو دوسری طرف پاکستان میں‌ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ،

تنی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی ، بیوی کے بال کیوں کاٹے ؟

تفصیلات کے مطابق آج حکومت سے ناراض تاجروں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ مذاکرات کیے، جس کے بعد انھوں نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا۔ اطلاعات کےمطابق تاجر رہنماؤں کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تاجروں نے 28 اور 29 اکتوبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

پولیس افسرکے سرمیں جوئیں‌،دنیا حیران

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو کاروباری طبقے کو سہولتیں دینا ہوں گی، غیر ضروری دستاویزات کی فراہمی کا مطالبہ تسلیم نہیں کر سکتے، شناختی کارڈ کی شرط تسلیم نہیں۔ناراض تاجروں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ایف بی آر ہماری بات نہیں سن رہا، نہ ہمارا مؤقف سمجھ رہا ہے، 28 اور 29 اکتوبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جب کہ 15 اکتوبر سے ایک گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کی جائے گی۔

"بولڈ ڈانس”شرم بھی کوئی چیز ہوتی ہے،مہوش حیات نے حیا کا پردہ چاک کردا

Shares: