اسلام آباد:انسانی سمگلروں اوربیرون ممالک کاروبار کا جھانسہ دے کرلوٹنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کا آپریشن جاری ہے، خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی ہدایات پر ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ریڈنگ ٹیم بشمول سب انسپیکٹر وسیم احمد، سب انسپیکٹر جنید اور ایف سی حسن نثار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے3 جعلی ٹریول ایجنٹس کاشف نعیم، راجہ راشد اور زوہیب عالم کو راولپنڈی سےگرفتار کرلیا۔
5 خواتین سمیت 100سےزائد انسانی اسمگلراشتہاری قرار،ریڈبک میں شامل
ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان معصوم شہریوں سے بیرون ملک ویزے کے حصول کے لئے بذریعہ ڈاک پاسپورٹ اور لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے.
اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نےٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کےساتھ امیگریشن دھوکہ دہی کے گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار
یاد رہے کہ چند دن قبل بھی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث جعلی ٹریول ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔ اس دوران ایف ائی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے فیض آباد کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ محمد جابر نے سادہ لوح شہری کو ڈنمارک کا ویزہ لگا کر دینے کا جھانسہ دے کر12 لاکھ روپے ہتھیالئے،ایجنٹ کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
دوسری جانب اسلام آباد آئیر پورٹ ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنے والے دو مسافر سہراب خان اور عدنان علی اکبر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔








