غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

ہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی،میں نے جاری تنازعہ کی وجہ سے مذہب تبدیل کیا اور میں اسلام اور غزہ کے قریب ہونا چاہتی تھی
0
166
ghaza

میلبور ن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں غزہ کے مسلمانوں کےحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کر لیا۔

باغی ٹی وی : غزہ میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں، اور اب تک 23 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، تاہم فلسطینی مسلمان کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں فلسطینی مسلمانوں کے عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے متاثر ہوکر آسٹریلیا میں 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تمام 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیاترک میڈیا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عبایا پہنی خواتین باری باری کلمہِ شہادت پڑھ رہی ہیں، اس موقع پر نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کی اسلام قبول کرنے والی کرسٹین کرنوگوناک کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی،میں نے جاری تنازعہ کی وجہ سے مذہب تبدیل کیا اور میں اسلام اور غزہ کے قریب ہونا چاہتی تھی اس لئے اسلام قبول کیا ہے۔

Leave a reply