اسلام آباد:تین کروڑ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی:چوتھی لہرخطرناک:ان شااللہ سب آفات سےاللہ نجات دیں گے:وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تین کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور کر لیا، تیسرے کروڑ کا ہدف صرف 16دن میں مکمل ہوا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ویکسین لگوانے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کے تمام 6 دن ایک ریکارڈ تھے، اس دوران 50 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئیں۔ کل 9 لاکھ 34 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

 

دوسری جانب ویکسی نیشن کے عمل کے باوجود ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 5ہزار 26نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 34ہزار 837ہو گئی۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہے، 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1495 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Shares: